• Contact Us
  • About Us
منگل, 9 جون 2026
فرمان الہی
نماز کے اوقات
بانی / ایڈیٹرانچیف : شاہنواز خان
پبلشر: شہباز خان
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • سپورٹس
  • موسم / ما حولیات
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • دلچسپ
    • ٹیکنالوجی
    • کرائم
    • صحت
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • سپورٹس
  • موسم / ما حولیات
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • دلچسپ
    • ٹیکنالوجی
    • کرائم
    • صحت
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
No Result
View All Result

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں عمران خان پر شدید تنقید ، فوج مخالف بیانیہ قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار

رئیس الاخبار نیوز by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 5, 2025
in بریکنگ نیوز, پاکستان, تازه ترین
ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں عمران خان پر شدید تنقید

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کی راولپنڈی میں اہم پریس کانفرنس

588
SHARES
3.3k
VIEWS
Share on WhatsAppShare on FacebookShare on Twitter

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں عمران خان پر شدید تنقید، فوج مخالف بیانیہ قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار، رولنگ نیٹ ورک کا مقصد پاکستان میں انتشار پیدا کرنا اور عوام و فوج کے درمیان دراڑ ڈالنا ہے

ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (ڈی جی آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے قید میں موجود پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو فوج مخالف بیانیہ تشکیل دینے اور اسے پھیلانے پر سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیانیہ اب سیاست کے دائرے سے نکل کر قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ایک ایسا شخص جو خود کو عقلِ کل سمجھتا ہے، افواج پاکستان کو مسلسل نشانہ بنا رہا ہے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ مسلح افواج ریاست پاکستان کی محافظ ہیں اور اس کے خلاف ہرزہ سرائی دراصل ریاست کو کمزور کرنے کی کوشش ہے۔

یہ بھی پڑھیے

لندن ہائی کورٹ کے حکم پر سوشل میڈیا پر بریگیڈیئر راشد نصیر سے یوٹیوبرعادل راجہ کی باقاعدہ معافی

فیض حمید سزا ادارے کا اندرونی معاملہ ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

دو روزہ سرکاری دورے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف ترکمانستان روانہ، جہاں اعلیٰ سطحی بین الاقوامی فورم میں شرکت کریں گے

انہوں نے کہا کہ چند عناصر کی خواہشات اور ذاتی ایجنڈا ریاستی مفاد سے بڑھ کر دکھائی دے رہا ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر چلنے والے منفی بیانیے کو افغانستان اور بھارت میں موجود ٹرولنگ نیٹ ورک تقویت دے رہے ہیں۔ ان کے مطابق بھارتی میڈیا مسلسل پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈا مہم کو بڑھاوا دے رہا ہے اور پی ٹی آئی کا ایک مخصوص گروہ اس کے بیانیے کا حصہ بنا ہوا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات، جی ایچ کیو پر حملے، شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی اور عسکری تنصیبات کو نقصان پہنچانا اسی سوچ کا تسلسل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرولنگ نیٹ ورک کا مقصد پاکستان میں انتشار پیدا کرنا اور عوام و فوج کے درمیان دراڑ ڈالنا ہے لیکن ایسا کسی صورت ہونے نہیں دیا جائے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں کہا کہ پاک فوج عوام کے درمیان سے اُٹھی ہوئی فورس ہے، جس کے افسران اور جوان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں۔ "جنہیں ملک سے اتنی محبت ہے تو اپنے بیٹوں کو بھی فوج میں بھیجیں، خوارج کے سامنے کھڑا ہونا آسان نہیں”، انہوں نے کہا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات، صدر مملکت کی وزیراعظم کی سمری منظور
صدر آصف علی زرداری نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی منظوری دے دی

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں واضح کیا کہ فوج کسی کے سیاسی ایجنڈے کا حصہ نہیں اور نہ ہی سیاسی تنازعات میں مداخلت چاہتی ہے، البتہ قومی سلامتی کے خلاف کسی بھی بیانیے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئین آزادی اظہار کی اجازت دیتا ہے مگر اداروں کے خلاف نفرت انگیزی کو برداشت نہیں کیا جاسکتا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گورنر راج لگانا حکومتِ وقت کا اختیار ہے، فوج کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قومی اتفاقِ رائے اور نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد ضروری ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے اختتام پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان کی فوج نے دہشت گردی کے خلاف لڑ کر دنیا کو دکھایا کہ وہ کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کر سکتی ہے۔ “ایک کتے کے بھونکنے سے کوئی نقصان نہیں ہوتا، حقیقت میں نقصان وہ کرتے ہیں جو دشمن کے بیانیے کو آگے بڑھاتے ہیں۔”

DG ISPR Lieutenant General Ahmed Sharif Chaudhry 🔴Live Press Conference on @PTVNewsOfficial #DGISPR congratulates the whole nation on the establishment of the new office of the Chief of the Defence Forces (CDF) and the appointment of Field Marshal Syed Asim Munir, NI (M), HJ,… pic.twitter.com/hZflxXlIju

— Pakistan Armed Forces News 🇵🇰 (@PakistanFauj) December 5, 2025
Tags: Anti-Army NarrativeDG ISPRImran khanISPR Press ConferenceNational Securityآئی ایس پی آرڈی جی آئی ایس پی آرعمران خانفوج مخالف بیانیہقومی سلامتی
Previous Post

چین فرانس صدور ملاقات: چھنگ دو میں شی جن پھنگ اور میکرون کی اہم گفتگو

Next Post

قلات میں کامیاب آپریشن 12 بھارتی سرپرست دہشتگردوں کا خاتمہ، سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

رئیس الاخبار نیوز

رئیس الاخبار نیوز

متعلقہ خبریں

بریگیڈیئر راشد نصیر سے یوٹیوبرعادل راجہ کی باقاعدہ معافی
تازه ترین

لندن ہائی کورٹ کے حکم پر سوشل میڈیا پر بریگیڈیئر راشد نصیر سے یوٹیوبرعادل راجہ کی باقاعدہ معافی

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 11, 2025
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی میڈیا سے گفتگو، فیض حمید سزا پر بیان
سیاست

فیض حمید سزا ادارے کا اندرونی معاملہ ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 11, 2025
دو روزہ سرکاری دورہ پر شہباز شریف ترکمانستان روانہ
تازه ترین

دو روزہ سرکاری دورے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف ترکمانستان روانہ، جہاں اعلیٰ سطحی بین الاقوامی فورم میں شرکت کریں گے

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 11, 2025
ڈاکٹر وردہ قتل کیس پولیس تحقیقات
کرائم

ڈاکٹر وردہ قتل کیس: ملزمان کی 30 لاکھ ادائیگی سے منی لانڈرنگ کا شبہ

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 11, 2025
امریکا نے پاکستان کے ایف-16 طیاروں کے لیے 686 ملین ڈالر مالیت کی جدید اپ گریڈ کی منظوری دے دی
تازه ترین

امریکا نے پاکستان کے ایف-16 طیاروں کے لیے 686 ملین ڈالر مالیت کی جدید اپ گریڈ کی منظوری دے دی

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 11, 2025
بنگلہ دیش کا پاکستان کے ساتھ علاقائی اتحاد کا عندیہ
تازه ترین

بنگلہ دیش کا پاکستان کے ساتھ علاقائی اتحاد کا عندیہ، ایسے اتحاد میں شامل ہو سکتے جس میں بھارت کی شمولیت نہ ہو

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 11, 2025
فیض حمید کورٹ مارشل فیصلہ 14 سال قید بامشقت
اسلام آباد

فیض حمید کورٹ مارشل فیصلہ — 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 11, 2025
Next Post
بھارتی سرپرست دہشتگردوں

قلات میں کامیاب آپریشن 12 بھارتی سرپرست دہشتگردوں کا خاتمہ، سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

Comments 2

  1. پنگ بیک: قلات آپریشن: 12 بھارتی سرپرست دہشتگردوں کا خاتمہ
  2. پنگ بیک: فیلڈ مارشل عاصم منیر گارڈ آف آنر: جی ایچ کیو میں تاریخی سلامی کی تقریب - Raees ul Akhbar
E-paper

آج کی مقبول خبریں

  • چین میں دریائے یانگسی کی آبی حیات کی بحالی، 10 سالہ ماہی گیری پابندی کے نتائج

    دریائے یانگسی 10 سالہ ماہی گیری پابندی — چین کے شاندار نتائج سامنے آگئے

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
  • لندن ہائی کورٹ کے حکم پر سوشل میڈیا پر بریگیڈیئر راشد نصیر سے یوٹیوبرعادل راجہ کی باقاعدہ معافی

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
  • افغانستان میں موسیقی پر پابندی: طالبان نے درجنوں آلات ضبط کر کے نذر آتش کر دیے

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
  • فیض حمید سزا ادارے کا اندرونی معاملہ ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
  • کبریٰ خان کی ڈانس ویڈیو نے مداحوں کو دیوانہ بنا دیا

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
logo_new_2_white

پاکستان اور دنیا بھر سے خبریں فراہم کرنے والا معروف بین الاقوامی اردو اخبار قائم کیا گیا، معتبر صحافت کے لیے قابل اعتماد۔

اہم لنکس

  • اسلام آباد
  • صحت
  • موسم / ما حولیات

رابطہ کریں

Lower Ground Floor, Plaza No. 80, Street No. 34 & 35, I&T Centre, Sector G-10/1, Islamabad.

  • info@old.raeesulakhbar.com
  • +92 51 613 2231
  • 24/7 سروس

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • سپورٹس
  • موسم / ما حولیات
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • دلچسپ
    • ٹیکنالوجی
    • کرائم
    • صحت
  • ای نيوز پیپر

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar