• Contact Us
  • About Us
پیر, 15 جون 2026
فرمان الہی
نماز کے اوقات
بانی / ایڈیٹرانچیف : شاہنواز خان
پبلشر: شہباز خان
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • سپورٹس
  • موسم / ما حولیات
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • دلچسپ
    • ٹیکنالوجی
    • کرائم
    • صحت
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • سپورٹس
  • موسم / ما حولیات
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • دلچسپ
    • ٹیکنالوجی
    • کرائم
    • صحت
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
No Result
View All Result

سی ڈی ایف کا نوٹیفکیشن مقررہ وقت پر جاری ہوگا، غیر ضروری قیاس آرائیاں نہ کی جائیں: خواجہ آصف

رئیس الاخبار نیوز by رئیس الاخبار نیوز
نومبر 30, 2025
in بریکنگ نیوز, پاکستان
سی ڈی ایف کا نوٹیفکیشن مقررہ وقت پر جاری ہوگا خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف سوشل میڈیا پر سی ڈی ایف نوٹیفکیشن کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے

587
SHARES
3.3k
VIEWS
Share on WhatsAppShare on FacebookShare on Twitter

سی ڈی ایف کا نوٹیفکیشن مقررہ وقت پر جاری ہوگا، غیر ضروری قیاس آرائیاں نہ کی جائیں: خواجہ آصف

اسلام آباد (رئیس الاخبار) :— وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورسز (سی ڈی ایف) کی تقرری سے متعلق نوٹیفکیشن مقررہ وقت پر جاری کر دیا جائے گا، اس حوالے سے بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ قیاس آرائیاں پھیلائی جا رہی ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیر دفاع نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف جلد وطن واپس آ رہے ہیں، اور ان کی واپسی کے بعد سی ڈی ایف کا نوٹیفکیشن بھی بروقت جاری کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

دو روزہ سرکاری دورے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف ترکمانستان روانہ، جہاں اعلیٰ سطحی بین الاقوامی فورم میں شرکت کریں گے

امریکا نے پاکستان کے ایف-16 طیاروں کے لیے 686 ملین ڈالر مالیت کی جدید اپ گریڈ کی منظوری دے دی

بنگلہ دیش کا پاکستان کے ساتھ علاقائی اتحاد کا عندیہ، ایسے اتحاد میں شامل ہو سکتے جس میں بھارت کی شمولیت نہ ہو

خواجہ آصف نے واضح کیا کہ حالیہ دنوں میں سی ڈی ایف کے عہدے سے متعلق غیر ضروری بحث چھیڑ دی گئی ہے، حالانکہ اس عہدے کی منظوری 27ویں آئینی ترمیم کے تحت پہلے ہی دی جا چکی ہے۔ اس ترمیم کے بعد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (CJCSC) کا عہدہ ختم ہو گیا ہے، اور اس کی جگہ نیا عہدہ “چیف آف ڈیفنس فورسز” قائم کیا گیا ہے، جو آرمی چیف کے منصب کے ساتھ یکجا ہوگا۔

سی ڈی ایف کا نوٹیفکیشن تاخیر کیوں؟

سیکیورٹی و قانونی ماہرین کے مطابق چونکہ سی ڈی ایف ایک نیا آئینی و عسکری منصب ہے، اس لیے اس کے لیے علیحدہ اور باضابطہ نوٹیفکیشن ناگزیر ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر پہلے آرمی چیف کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں اور نئی قانون سازی کے تحت وہ پانچ سالہ مدت کے لیے سی ڈی ایف کے طور پر بھی فرائض نبھائیں گے۔

باخبر ذرائع کے مطابق اصل قانونی الجھن یہ ہے کہ آرمی چیف کی پانچ سالہ مدت کا آغاز کس تاریخ سے تصور کیا جائے—

نومبر 2022 سے، جب فیلڈ مارشل منیر نے کمان سنبھالی تھی،
یا

نومبر 2025 سے، جیسا کہ کچھ حکومتی حلقے سمجھتے ہیں۔

اسی اختلافِ رائے کے باعث سی ڈی ایف کا نوٹیفکیشن میں جزوی تاخیر سامنے آئی ہے۔

نئے دفاعی ڈھانچے پر بھی سوالات

سی ڈی ایف تقرری کے نوٹیفکیشن میں تاخیر , 29 نومبر کی اہم ڈیڈ لائن گزر جانے کے بعد سولات
سی ڈی ایف نوٹیفکیشن میں تاخیر نے آرمی چیف کی مدت ملازمت اور نئے دفاعی ڈھانچے سے متعلق اہم سوالات اٹھا دیے۔

ذرائع کے مطابق دفاعی قیادت میں یہ بحث بھی جاری ہے کہ سی ڈی ایف کو پاک فضائیہ اور پاک بحریہ پر کس حد تک کمانڈ اور انتظامی اختیار حاصل ہوگا۔
فوجی حکام چاہتے تھے کہ نئے عسکری ڈھانچے میں منتقلی کا عمل شفاف اور ہموار ہو، تاہم سی ڈی ایف کا نوٹیفکیشن میں تاخیر سے فوجی قیادت کو غیر ضروری دباؤ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کا معاملہ بھی زیر التوا

سی ڈی ایف کے بعد ایک اور اہم تقرری نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کے سربراہ کی ہے، جو جوہری کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کی نگہبانی کرے گا۔ یہ چار ستارہ عہدہ بھی نئے دفاعی سیٹ اپ کا حصہ ہے، اور حکام کے مطابق یہ تقرری بھی سی ڈی ایف کا نوٹیفکیشن کے ساتھ ہی آگے بڑھے گی۔

’قیاس آرائیاں ملک میں بے چینی بڑھاتی ہیں‘ — خواجہ آصف

وزیر دفاع نے دو ٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ سیاسی و غیر سیاسی عناصر کی جانب سے پھیلائی جانے والی افواہیں حقیقت کے منافی ہیں۔
انہوں نے عوام اور میڈیا سے اپیل کی کہ وہ غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں اور سرکاری نوٹیفکیشن کا انتظار کریں۔

There is unnecessary and irresponsible speculation about CDF notification. Please be informed that the process has been initiated. PM is returning shortly. Notification will be issued in due course of time. No room for any conjecturing. Period!

— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) November 30, 2025
Tags: 27ویں آئینی ترمیمArmy Chiefasim munirCDF NotificationCJCSC AbolishedConstitutional AmendmentDefense StructureKhawaja AsifNational Strategic Commandآرمی چیفچیئرمین جوائنٹ چیفسخواجہ آصفسی ڈی ایففوجی ڈھانچہفیلڈ مارشل عاصم منیرنوٹیفکیشننیشنل اسٹریٹجک کمانڈ
Previous Post

ملک دشمن عناصر کے ساتھ گٹھ جوڑ بے نقاب، نورین نیازی نے بھارتی میڈیا پر پاکستان مخالف بیانیہ اپنایا، عطا اللہ تارڑ کی میڈیا سے گفتگو

Next Post

آرمی چیف عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات، دفاعی و سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال

رئیس الاخبار نیوز

رئیس الاخبار نیوز

متعلقہ خبریں

دو روزہ سرکاری دورہ پر شہباز شریف ترکمانستان روانہ
تازه ترین

دو روزہ سرکاری دورے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف ترکمانستان روانہ، جہاں اعلیٰ سطحی بین الاقوامی فورم میں شرکت کریں گے

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 11, 2025
امریکا نے پاکستان کے ایف-16 طیاروں کے لیے 686 ملین ڈالر مالیت کی جدید اپ گریڈ کی منظوری دے دی
تازه ترین

امریکا نے پاکستان کے ایف-16 طیاروں کے لیے 686 ملین ڈالر مالیت کی جدید اپ گریڈ کی منظوری دے دی

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 11, 2025
بنگلہ دیش کا پاکستان کے ساتھ علاقائی اتحاد کا عندیہ
تازه ترین

بنگلہ دیش کا پاکستان کے ساتھ علاقائی اتحاد کا عندیہ، ایسے اتحاد میں شامل ہو سکتے جس میں بھارت کی شمولیت نہ ہو

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 11, 2025
فیض حمید کورٹ مارشل فیصلہ 14 سال قید بامشقت
اسلام آباد

فیض حمید کورٹ مارشل فیصلہ — 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 11, 2025
پاکستان کا اقوامِ متحدہ میں انتباہ : افغان دہشت گردی سب سے بڑا خطرہ
بریکنگ نیوز

پاکستان کا اقوامِ متحدہ میں انتباہ: افغان سرزمین سے جنم لینے والی دہشت گردی سب سے بڑا خطرہ قرار

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 11, 2025
وزیر اعظم شہباز شریف کا قومی علما کنونشن سے خطاب
تازه ترین

وزیر اعظم شہباز شریف کا قومی علما کنونشن سے خطاب: افواج پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا ناقابل برداشت ہے

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 10, 2025
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر خطاب کرتے ہوئے قومی علماء مشائخ کانفرنس کی تقریب
پاکستان

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا تاریخی خطاب: ریاستِ طیبہ، پاکستان اور تحفظِ حرمین پر واضح مؤقف

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 10, 2025
Next Post
آرمی چیف عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات

آرمی چیف عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات، دفاعی و سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال

Comments 1

  1. پنگ بیک: آرمی چیف عاصم منیر سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات پاک مصرتعاون
E-paper

آج کی مقبول خبریں

  • چین میں دریائے یانگسی کی آبی حیات کی بحالی، 10 سالہ ماہی گیری پابندی کے نتائج

    دریائے یانگسی 10 سالہ ماہی گیری پابندی — چین کے شاندار نتائج سامنے آگئے

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
  • لندن ہائی کورٹ کے حکم پر سوشل میڈیا پر بریگیڈیئر راشد نصیر سے یوٹیوبرعادل راجہ کی باقاعدہ معافی

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
  • افغانستان میں موسیقی پر پابندی: طالبان نے درجنوں آلات ضبط کر کے نذر آتش کر دیے

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
  • فیض حمید سزا ادارے کا اندرونی معاملہ ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
  • کبریٰ خان کی ڈانس ویڈیو نے مداحوں کو دیوانہ بنا دیا

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
logo_new_2_white

پاکستان اور دنیا بھر سے خبریں فراہم کرنے والا معروف بین الاقوامی اردو اخبار قائم کیا گیا، معتبر صحافت کے لیے قابل اعتماد۔

اہم لنکس

  • اسلام آباد
  • صحت
  • موسم / ما حولیات

رابطہ کریں

Lower Ground Floor, Plaza No. 80, Street No. 34 & 35, I&T Centre, Sector G-10/1, Islamabad.

  • info@old.raeesulakhbar.com
  • +92 51 613 2231
  • 24/7 سروس

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • سپورٹس
  • موسم / ما حولیات
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • دلچسپ
    • ٹیکنالوجی
    • کرائم
    • صحت
  • ای نيوز پیپر

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar