• Contact Us
  • About Us
اتوار, 9 اگست 2026
فرمان الہی
نماز کے اوقات
بانی / ایڈیٹرانچیف : شاہنواز خان
پبلشر: شہباز خان
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • سپورٹس
  • موسم / ما حولیات
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • دلچسپ
    • ٹیکنالوجی
    • کرائم
    • صحت
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • سپورٹس
  • موسم / ما حولیات
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • دلچسپ
    • ٹیکنالوجی
    • کرائم
    • صحت
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
No Result
View All Result

آمدنی میں اضافہ، مگر پی ٹی سی ایل بحران کا شکار

رئیس الاخبار نیوز by رئیس الاخبار نیوز
جولائی 13, 2025
in ٹیکنالوجی
پی ٹی سی ایل ہیڈ آفس کی عمارت اور مالیاتی رپورٹ

پی ٹی سی ایل کا ہیڈ آفس، جسے مالی مشکلات اور خسارے کا سامنا ہے

588
SHARES
3.3k
VIEWS
Share on WhatsAppShare on FacebookShare on Twitter

یہ بھی پڑھیے

گوگل اے آئی گلاسز لانچ کرنے کی تیاری: جیمینائی اسسٹنٹ اب آپ کے چہرے پر

گوگل میپس نیا پارکنگ فیچر متعارف اب گاڑی تلاش کرنا ہوا بے حد آسان

پی ٹی اے جعلی نوٹیفکیشن پر وضاحت سوشل میڈیا صارفین کے لیے اہم اعلان

اگرچہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے آمدنی میں اضافہ کیا ہے، لیکن یہ ادارہ اب بھی مسلسل خسارے کا شکار ہے، جس پر اس کی مالی صحت اور مستقبل کی حکمتِ عملی سے متعلق سنجیدہ سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
خبر کے مطابق وزارتِ خزانہ کے سینٹرل مانیٹرنگ یونٹ (سی ایم یو) کی جانب سے جاری کردہ مالی سال 25-2024 کے پہلے 6 ماہ (جولائی تا دسمبر) کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق پی ٹی سی ایل نے اس عرصے کے دوران 7.2 ارب روپے کا خسارہ برداشت کیا، جس سے اس کے مجموعی نقصانات 43.6 ارب روپے تک جا پہنچے ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پی ٹی سی ایل خسارے میں جانے والے سرکاری اداروں کی فہرست میں اوپر آ گیا ہے، جو مالی سال 24-2023 کے پہلے نصف میں دسویں نمبر پر تھا، اب ساتویں پوزیشن پر آ چکا ہے۔
وزارتِ خزانہ نے پی ٹی سی ایل کی جانب سے ٹیلی نار پاکستان کو خریدنے کے مجوزہ منصوبے پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔
رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر یہ سودا مناسب طریقے سے نہ سنبھالا گیا تو یہ نہ صرف پی ٹی سی ایل گروپ کی مالی حالت کو مزید غیر مستحکم کر سکتا ہے بلکہ اس کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کی کوششوں اور مستقبل میں بنیادی شعبوں میں سرمایہ کاری کی صلاحیت کو بھی محدود کر دے گا۔
رپورٹ کے مطابق پی ٹی سی ایل پر واجب الادا پنشن کی رقم بھی 42.84 ارب روپے تک جا پہنچی ہے، جو ادارے کی مالی ذمہ داریوں میں مزید بوجھ ڈال رہی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ مالی سال 06-2005 میں، جب پی ٹی سی ایل کا انتظام متحدہ عرب امارات کی کمپنی اتصالات کو سونپا گیا، ادارے نے 20.78 ارب روپے کا خالص منافع حاصل کیا تھا۔
اتصالات نے پی ٹی سی ایل کے 26 فیصد حصص حاصل کیے تھے، جب کہ حکومتِ پاکستان کے پاس اب بھی 62 فیصد حصص ہیں اور باقی 12 فیصد عوامی سرمایہ کاروں کے پاس ہیں۔
پی ٹی سی ایل گروپ میں اس کی ذیلی سیلولر کمپنی یوفون اور مائیکروفنانس ادارہ یو بینک بھی شامل ہیں، وزارت خزانہ نے ٹیلی نار پاکستان کی مجوزہ خریداری کو ایک دلیرانہ سٹریٹجک قدم قرار دیا ہے، جس سے گروپ کی مارکیٹ پوزیشن کو مستحکم کرنے، اخراجات میں کمی، اور صارفین کی تعداد میں اضافے کی توقع کی جا رہی ہے۔
تاہم رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اس اقدام میں نمایاں خطرات بھی پوشیدہ ہیں، جنہیں نظرانداز کرنا پی ٹی سی ایل کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

Tags: FY2024PTCLاتصالاتپاکستان ٹیلی کمیونی کیشنٹیلی کام انڈسٹریٹیلی نار خریداریخسارہوزارت خزانہیو بینکیو فون
Previous Post

فارم 47 کے وزیر اعلیٰ صرف مہمان ہیں، صوبائی حکومت کرپشن میں ڈوبی ہوئی ہے: ترجمان جے یو آئی (ف)

Next Post

نائب وزیراعظم اور ازبک وز یر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ ازبک، افغان، پاک ریلوے منصوبے پر تبادلہ خیال

رئیس الاخبار نیوز

رئیس الاخبار نیوز

متعلقہ خبریں

گوگل اے آئی گلاسز اسکرین فری اور ڈسپلے دونوں ماڈلز
ٹیکنالوجی

گوگل اے آئی گلاسز لانچ کرنے کی تیاری: جیمینائی اسسٹنٹ اب آپ کے چہرے پر

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 11, 2025
گوگل میپس نیا پارکنگ فیچر گاڑی کی پارکنگ لوکیشن محفوظ کرتے ہوئے
ٹیکنالوجی

گوگل میپس نیا پارکنگ فیچر متعارف اب گاڑی تلاش کرنا ہوا بے حد آسان

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 11, 2025
پی ٹی اے جعلی نوٹیفکیشن کی تردید اور سوشل میڈیا وضاحت
ٹیکنالوجی

پی ٹی اے جعلی نوٹیفکیشن پر وضاحت سوشل میڈیا صارفین کے لیے اہم اعلان

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 9, 2025
نادرا پتہ تبدیلی
ٹیکنالوجی

نادرا پتہ تبدیلی کے خواہشمند شہریوں کے لیے اہم ہدایات جاری اب ایڈریس بدلنا ہوا مزید آسان

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 8, 2025
میٹا مشترکہ سپورٹ ہب کی تصویر — فیس بک اور انسٹاگرام کا نیا سپورٹ فیچر
ٹیکنالوجی

میٹا مشترکہ سپورٹ ہب متعارف فیس بک اور انسٹاگرام صارفین کیلئے بڑی سہولت

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 5, 2025
2025 پاکستان سرچ رپورٹ گوگل رجحانات
ٹیکنالوجی

‫2025 پاکستان سرچ رپورٹ: پاکستانیوں نے اس سال سب سے زیادہ کیا تلاش کیا؟‬

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 4, 2025
"آن لائن ڈرائیونگ لائسنس سسٹم خرابی کے باعث شہری پریشان"
ٹیکنالوجی

آن لائن ڈرائیونگ لائسنس سسٹم خرابی نے لائسنس لینے والوں کی مشکلات بڑھا دیں

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 3, 2025
Next Post
اسحاق ڈار اور ازبک وزیر خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو ازبکستان-افغانستان-پاکستان ریلوے منصوبے پر

نائب وزیراعظم اور ازبک وز یر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ ازبک، افغان، پاک ریلوے منصوبے پر تبادلہ خیال

E-paper

آج کی مقبول خبریں

  • چین میں دریائے یانگسی کی آبی حیات کی بحالی، 10 سالہ ماہی گیری پابندی کے نتائج

    دریائے یانگسی 10 سالہ ماہی گیری پابندی — چین کے شاندار نتائج سامنے آگئے

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
  • لندن ہائی کورٹ کے حکم پر سوشل میڈیا پر بریگیڈیئر راشد نصیر سے یوٹیوبرعادل راجہ کی باقاعدہ معافی

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
  • افغانستان میں موسیقی پر پابندی: طالبان نے درجنوں آلات ضبط کر کے نذر آتش کر دیے

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
  • فیض حمید سزا ادارے کا اندرونی معاملہ ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
  • کبریٰ خان کی ڈانس ویڈیو نے مداحوں کو دیوانہ بنا دیا

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
logo_new_2_white

پاکستان اور دنیا بھر سے خبریں فراہم کرنے والا معروف بین الاقوامی اردو اخبار قائم کیا گیا، معتبر صحافت کے لیے قابل اعتماد۔

اہم لنکس

  • اسلام آباد
  • صحت
  • موسم / ما حولیات

رابطہ کریں

Lower Ground Floor, Plaza No. 80, Street No. 34 & 35, I&T Centre, Sector G-10/1, Islamabad.

  • info@old.raeesulakhbar.com
  • +92 51 613 2231
  • 24/7 سروس

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • سپورٹس
  • موسم / ما حولیات
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • دلچسپ
    • ٹیکنالوجی
    • کرائم
    • صحت
  • ای نيوز پیپر

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar