• Contact Us
  • About Us
منگل, 9 جون 2026
فرمان الہی
نماز کے اوقات
بانی / ایڈیٹرانچیف : شاہنواز خان
پبلشر: شہباز خان
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • سپورٹس
  • موسم / ما حولیات
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • دلچسپ
    • ٹیکنالوجی
    • کرائم
    • صحت
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • سپورٹس
  • موسم / ما حولیات
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • دلچسپ
    • ٹیکنالوجی
    • کرائم
    • صحت
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
No Result
View All Result

مریم نواز کی بلاول بھٹو پر تنقید :بینظیرانکم سپورٹ کے 10ہزار سے متاثرین کا کچھ نہیں بنے گا،10 لاکھ روپے کے ریلیف پیکج کا اعلان،

رئیس الاخبار نیوز by رئیس الاخبار نیوز
ستمبر 25, 2025
in تازه ترین, سیاست
مریم نواز کی بلاول بھٹو پر تنقید، 10 لاکھ روپے کے ریلیف پیکج کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا سیلاب متاثرین کے لیے بڑا اعلان: 10 لاکھ روپے فی خاندان ریلیف پیکج

591
SHARES
3.3k
VIEWS
Share on WhatsAppShare on FacebookShare on Twitter

سندھ کا کیا حال ہے، بات نہیں کرنا چاہتی، مریم نواز کی بلاول بھٹو پر تنقید، سیلاب متاثرین کو 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان

ڈیرہ غازی خان : — وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈیرہ غازی خان میں الیکٹرک بس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیلاب متاثرین کے لیے بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کیا اور کہا کہ پنجاب حکومت متاثرین کو بینظیر انکم سپورٹ (بی آئی ایس پی) کے 10 ہزار روپے نہیں بلکہ 10 لاکھ روپے دے گی تاکہ ان کی زندگیوں میں حقیقی بحالی لائی جاسکے۔

انہوں نے اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت پر سخت تنقید کی اور بالخصوص بلاول بھٹو زرداری کو نام لیے بغیر ہدف بنایا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایک باعزت شخص کہہ رہا ہے کہ حکومت دنیا سے امداد کی اپیل کرے کہ اللہ کا واسطہ ہمیں پیسے دے دو۔ "میں ان کو کہنا چاہتی ہوں کہ یہ مشورے اپنے پاس رکھیں۔ پنجاب اپنے عوام کے لیے خود کفیل ہے اور ہم اپنے وسائل سے اپنے متاثرین کی مدد کریں گے۔”

یہ بھی پڑھیے

لندن ہائی کورٹ کے حکم پر سوشل میڈیا پر بریگیڈیئر راشد نصیر سے یوٹیوبرعادل راجہ کی باقاعدہ معافی

فیض حمید سزا ادارے کا اندرونی معاملہ ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

دو روزہ سرکاری دورے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف ترکمانستان روانہ، جہاں اعلیٰ سطحی بین الاقوامی فورم میں شرکت کریں گے

مریم نواز کی بلاول بھٹو پر تنقید سیاست کرنے کا الزام

مریم نواز کی بلاول بھٹو پر تنقید کہا کہ پنجاب میں اس وقت تاریخ کا بدترین سیلاب آیا ہے۔ "چار ماہ سے مسلسل بارشیں ہو رہی ہیں اور لاکھوں لوگ متاثر ہوئے ہیں، لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پیپلزپارٹی، جو ہماری اتحادی ہے، اس مسئلے پر سیاست کررہی ہے۔”

مریم نواز کی بلاول بھٹو پر تنقید کرتے ہوۓ مزید کہا کہ صدر آصف زرداری میرے بڑے ہیں اور بلاول میرے چھوٹے بھائی ہیں، لیکن سندھ میں جب بھی کوئی آفت آتی ہے تو پنجاب ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے۔ "اب پنجاب پر مشکل وقت آیا ہے تو ہمیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ یہ رویہ قابل افسوس ہے۔”

پنجاب کے سیلاب پر سیاست

10 ہزار نہیں، 10 لاکھ روپے دیں گے

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ(benazir income support programme) کے ذریعے 10 ہزار روپے دینے کی تجویز نہ صرف ناکافی ہے بلکہ متاثرین کے ساتھ ناانصافی بھی ہے۔ "جن لوگوں کے گھر بہہ گئے، جن کی زمینیں تباہ ہوگئیں، اور جنہوں نے برسوں کی محنت سے کھڑی کی گئی فصلیں کھو دیں، ان کے زخم 10 ہزار روپے سے نہیں بھر سکتے۔ ہم انہیں باعزت زندگی کی بحالی کے لیے 10 لاکھ روپے دیں گے تاکہ وہ دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہوسکیں۔”

پنجاب حکومت کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو سیلاب متاثرین کیلئے استعمال نہ کرنا غیر ذمہ دارانہ ہوگا، آصفہ بھٹو

میں نواز شریف کی بیٹی ہوں، امداد کے لیے ہاتھ نہیں پھیلاؤں گی

مریم نواز نے کہا کہ روزانہ مفت مشورے آرہے ہیں کہ دنیا سے امداد کیوں نہیں مانگ رہے۔ "میں نواز شریف کی بیٹی ہوں، امداد کے لیے ہاتھ نہیں پھیلاؤں گی۔ ایک خوددار قوم دوسروں کے آگے کب تک ہاتھ پھیلاتی رہے گی؟ ہمیں اپنے وسائل پر انحصار کرنا ہوگا۔”

انہوں نے مزید کہا کہ اگر صوبے اپنے حصے کے وسائل عوام پر خرچ نہیں کریں گے تو پھر ان وسائل کا مقصد کیا رہ جائے گا؟ "ہمیں اربوں کھربوں روپے ملتے ہیں این ایف سی ایوارڈ کے ذریعے، یہ پیسہ عوام کے لیے ہے نہ کہ بینکوں میں رکھنے کے لیے۔”

جنوبی پنجاب پر خصوصی توجہ

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بار بار جنوبی پنجاب کی لکیر کھینچنے کی کوشش کی جاتی ہے، لیکن یہ سوچ غلط ہے۔ "ہم سب پنجاب کے باسی ہیں۔ ماضی میں جنوبی پنجاب کے عوام کو صرف وعدوں پر ٹالا گیا لیکن آج عملی اقدامات ہورہے ہیں۔”

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین کے لیے خصوصی ریلیف پروگرام ترتیب دیا گیا ہے۔ "ہم نے ٹینٹ، تیار کھانا، اور راشن فراہم کیا ہے، اور وزرا خود متاثرہ علاقوں میں جا کر لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں۔”

وفاق سے مالی مدد نہیں لی

مریم نواز نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے ایک روپیہ بھی نہیں مانگا۔ "میں نے نہ پیسے لیے ہیں اور نہ ہی لینے کا ارادہ ہے۔ پنجاب اپنے وسائل سے اپنے عوام کو ریلیف دے گا۔”

انہوں نے مزید کہا کہ امداد کا اصل حقدار وہ مزدور طبقہ ہے جو پورا مہینہ دن رات کام کرتا ہے لیکن پھر بھی اپنے بچوں کے لیے مناسب کھانے اور ضروریات پوری نہیں کرپاتا۔ "ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ راشن کارڈ ایسے ہی لوگوں کو دیے جائیں گے، نہ کہ ان کو جو گھر بیٹھے بغیر محنت کے ہر ماہ امداد لیتے ہیں۔”

الیکٹرک بس منصوبہ اور ترقیاتی وژن

مریم نواز نے تقریب کے دوران ڈیرہ غازی خان میں الیکٹرک بس منصوبے کا افتتاح کیا اور کہا کہ یہ صرف ایک آغاز ہے۔ "ہم چاہتے ہیں کہ پنجاب کے ہر شہر کو جدید سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ یہاں کے عوام بھی ترقی یافتہ دنیا کی طرح سہولتیں حاصل کرسکیں۔”

انہوں نے کہا کہ الیکٹرک بس منصوبہ نہ صرف ماحول دوست ہے بلکہ عوام کو سستی اور معیاری ٹرانسپورٹ بھی فراہم کرے گا۔ "یہ ہمارے اس وژن کا حصہ ہے کہ پنجاب کو ترقی کی دوڑ میں آگے لایا جائے۔”

سیاست کے بجائے خدمت پر زور

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سیلاب ایک قدرتی آفت ہے اورمریم نواز کی بلاول بھٹو پر تنقید کرتے ہوۓ کہا کہ سیاست چمکانے کے بجائے عوامی خدمت کی ضرورت ہوتی ہے۔ میں تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کرتی ہوں کہ سیاست بعد میں کریں، پہلے متاثرہ عوام کے ساتھ کھڑے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم سب مل کر کام کریں گے تو سیلاب متاثرین کی بحالی جلد ممکن ہوگی۔ "ہمیں اپنے عوام کو یہ یقین دلانا ہے کہ وہ اکیلے نہیں ہیں، ریاست ان کے ساتھ کھڑی ہے۔”

پنجاب حکومت کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے امداد دینے پر انکار
سیلاب متاثرین کے ریلیف کے معاملے پر بی آئی ایس پی بمقابلہ ریلیف کارڈ کی بحث

مریم نواز کی بلاول بھٹو پر تنقید کا عنصر نمایاں تھا تو دوسری جانب متاثرین کے لیے بڑے مالی پیکج کا اعلان بھی کیا گیا۔ ان کے بیانات سے یہ واضح ہوتا ہے کہ پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کے معاملے میں دوسروں پر انحصار کرنے کے بجائے خود اپنے وسائل استعمال کرنے پر زور دے رہی ہے۔ ان کا یہ اعلان کہ ہر متاثرہ خاندان کو 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے، سیلاب زدگان کے لیے کسی بڑے ریلیف سے کم نہیں۔

جیسے ایک ماں اپنے بچوں میں تفریق نہیں کرسکتی ویسے ہی صوبے کا خادم اپنے عوام اور صوبے میں تفریق نہیں کرسکتا۔جو ساؤتھ نارتھ سنٹرل کی بات کرتے ہیں وہ پنجاب کے عوام کے دوست نہیں ہیں۔انہیں صرف اقتدار چاہیے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز#ElectroBusInDGKhan pic.twitter.com/HGmlZgDv91

— PMLN (@pmln_org) September 25, 2025
Tags: Bilawal BhuttoDera Ghazi KhanElectric BusFlood VictimsNawaz SharifPPPPunjab GovernmentRelief PackageSouth Punjabالیکٹرک بس منصوبہبلاول بھٹوپنجاب حکومتپیپلزپارٹیجنوبی پنجابڈیرہ غازی خانریلیف پیکجسیلاب متاثرینمریم نوازنواز شریف Maryam Nawaz
Previous Post

آئی سی سی سوریا کمار یادیو سیاسی بیان بھارتی کپتان کو وارننگ، پاکستانی کھلاڑی بھی طلب

Next Post

جاپانی نوجوان نے جانوروں کی طرح دوڑ کر نیا گنیز ریکارڈ قائم کیا

رئیس الاخبار نیوز

رئیس الاخبار نیوز

متعلقہ خبریں

بریگیڈیئر راشد نصیر سے یوٹیوبرعادل راجہ کی باقاعدہ معافی
تازه ترین

لندن ہائی کورٹ کے حکم پر سوشل میڈیا پر بریگیڈیئر راشد نصیر سے یوٹیوبرعادل راجہ کی باقاعدہ معافی

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 11, 2025
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی میڈیا سے گفتگو، فیض حمید سزا پر بیان
سیاست

فیض حمید سزا ادارے کا اندرونی معاملہ ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 11, 2025
دو روزہ سرکاری دورہ پر شہباز شریف ترکمانستان روانہ
تازه ترین

دو روزہ سرکاری دورے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف ترکمانستان روانہ، جہاں اعلیٰ سطحی بین الاقوامی فورم میں شرکت کریں گے

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 11, 2025
ڈاکٹر وردہ قتل کیس پولیس تحقیقات
کرائم

ڈاکٹر وردہ قتل کیس: ملزمان کی 30 لاکھ ادائیگی سے منی لانڈرنگ کا شبہ

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 11, 2025
امریکا نے پاکستان کے ایف-16 طیاروں کے لیے 686 ملین ڈالر مالیت کی جدید اپ گریڈ کی منظوری دے دی
تازه ترین

امریکا نے پاکستان کے ایف-16 طیاروں کے لیے 686 ملین ڈالر مالیت کی جدید اپ گریڈ کی منظوری دے دی

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 11, 2025
بنگلہ دیش کا پاکستان کے ساتھ علاقائی اتحاد کا عندیہ
تازه ترین

بنگلہ دیش کا پاکستان کے ساتھ علاقائی اتحاد کا عندیہ، ایسے اتحاد میں شامل ہو سکتے جس میں بھارت کی شمولیت نہ ہو

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 11, 2025
فیض حمید کورٹ مارشل فیصلہ 14 سال قید بامشقت
اسلام آباد

فیض حمید کورٹ مارشل فیصلہ — 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 11, 2025
Next Post
جانوروں کی طرح دوڑ

جاپانی نوجوان نے جانوروں کی طرح دوڑ کر نیا گنیز ریکارڈ قائم کیا

E-paper

آج کی مقبول خبریں

  • چین میں دریائے یانگسی کی آبی حیات کی بحالی، 10 سالہ ماہی گیری پابندی کے نتائج

    دریائے یانگسی 10 سالہ ماہی گیری پابندی — چین کے شاندار نتائج سامنے آگئے

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
  • لندن ہائی کورٹ کے حکم پر سوشل میڈیا پر بریگیڈیئر راشد نصیر سے یوٹیوبرعادل راجہ کی باقاعدہ معافی

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
  • افغانستان میں موسیقی پر پابندی: طالبان نے درجنوں آلات ضبط کر کے نذر آتش کر دیے

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
  • فیض حمید سزا ادارے کا اندرونی معاملہ ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
  • کبریٰ خان کی ڈانس ویڈیو نے مداحوں کو دیوانہ بنا دیا

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
logo_new_2_white

پاکستان اور دنیا بھر سے خبریں فراہم کرنے والا معروف بین الاقوامی اردو اخبار قائم کیا گیا، معتبر صحافت کے لیے قابل اعتماد۔

اہم لنکس

  • اسلام آباد
  • صحت
  • موسم / ما حولیات

رابطہ کریں

Lower Ground Floor, Plaza No. 80, Street No. 34 & 35, I&T Centre, Sector G-10/1, Islamabad.

  • info@old.raeesulakhbar.com
  • +92 51 613 2231
  • 24/7 سروس

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • سپورٹس
  • موسم / ما حولیات
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • دلچسپ
    • ٹیکنالوجی
    • کرائم
    • صحت
  • ای نيوز پیپر

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar