• Contact Us
  • About Us
جمعہ, 10 اپریل 2026
فرمان الہی
نماز کے اوقات
بانی / ایڈیٹرانچیف : شاہنواز خان
پبلشر: شہباز خان
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • سپورٹس
  • موسم / ما حولیات
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • دلچسپ
    • ٹیکنالوجی
    • کرائم
    • صحت
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • سپورٹس
  • موسم / ما حولیات
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • دلچسپ
    • ٹیکنالوجی
    • کرائم
    • صحت
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
No Result
View All Result

پاکستان کا اقوامِ متحدہ میں انتباہ: افغان سرزمین سے جنم لینے والی دہشت گردی سب سے بڑا خطرہ قرار

رئیس الاخبار نیوز by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 11, 2025
in بریکنگ نیوز, پاکستان, تازه ترین
پاکستان کا اقوامِ متحدہ میں انتباہ : افغان دہشت گردی سب سے بڑا خطرہ

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مندوب کا افغانستان سے دہشت گردی میں اضافے پر بیان۔

587
SHARES
3.3k
VIEWS
Share on WhatsAppShare on FacebookShare on Twitter

پاکستان کا اقوامِ متحدہ میں انتباہ: افغان سرزمین سے جنم لینے والی دہشت گردی سب سے بڑا خطرہ قرار

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کو پاکستان نے آگاہ کیا ہے کہ افغانستان کی سرزمین سے جنم لینے والی دہشت گردی ملک کی قومی سلامتی اور خود مختاری کے لیے ’’سب سے بڑا خطرہ‘‘ بن چکی ہے۔

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے نیویارک میں افغانستان کی صورتِ حال پر ہونے والی بحث سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغان سرزمین سے بڑھتے ہوئے سیکیورٹی چیلنجز پاکستان سمیت پورے خطے کے لیے تشویشناک ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

لندن ہائی کورٹ کے حکم پر سوشل میڈیا پر بریگیڈیئر راشد نصیر سے یوٹیوبرعادل راجہ کی باقاعدہ معافی

فیض حمید سزا ادارے کا اندرونی معاملہ ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

دو روزہ سرکاری دورے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف ترکمانستان روانہ، جہاں اعلیٰ سطحی بین الاقوامی فورم میں شرکت کریں گے

افغانستان دوبارہ دہشت گرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہ: پاکستان

پاکستانی مندوب نے خبردار کیا کہ افغانستان ایک بار پھر دہشت گرد گروہوں اور پراکسیز کے لیے محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے، جس کے تباہ کن اثرات نہ صرف پاکستان بلکہ خطے اور عالمی امن تک محسوس کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغان حکام دہشت گرد گروہوں کے خلاف مؤثر اقدامات کرنے میں ناکام رہے ہیں، جبکہ پاکستان کو گزشتہ برسوں کے دوران سرحد پار سے ہونے والے حملوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

سرحد پار دہشت گردی کے باعث 1200 جانوں کا نقصان

سفیر عاصم افتخار کے مطابق 2022 سے اب تک افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی کے باعث پاکستان تقریباً 1200 انسانی جانوں سے محروم ہو چکا ہے۔
پاکستان کا اقوامِ متحدہ میں انتباہ کہ پاکستان میں مختلف کارروائیوں کے دوران 214 سے زائد افغان دہشت گرد مارے گئے، جن میں کئی خودکش حملہ آور بھی شامل تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، القاعدہ، بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور مجید بریگیڈ سمیت متعدد تنظیمیں افغانستان میں دہش گرد نیٹ ورکس اور محفوظ ٹھکانوں سے کارروائیاں کر رہی ہیں۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر خطاب کرتے ہوئے قومی علماء مشائخ کانفرنس کی تقریب
قومی علماء مشائخ کانفرنس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا تاریخی خطاب

امریکی اسلحہ دہشت گردوں تک پہنچ چکا ہے

پاکستان کا اقوامِ متحدہ میں انتباہ کہ پاکستان کی فورسز نے ایسے حملوں اور دراندازی کی کئی کوششیں ناکام بنائیں، جبکہ افغانستان سے امریکی فوج کا چھوڑا گیا امریکی ملٹری گریڈ اسلحہ بھی پاکستان کے اندر سے برآمد ہوا۔

انہوں نے کہا کہ طالبان صفوں کے اندر موجود عناصر دہشت گرد گروہوں کو ’’محفوظ راستہ‘‘ فراہم کر رہے ہیں اور پاکستان کے پاس اس تعاون کے ’’قابلِ اعتماد شواہد‘‘ موجود ہیں۔

امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر عالمی برادری کو الرٹ

پاکستانی مندوب نے یو این کی معاون مشن برائے افغانستان (UNAMA) سے مطالبہ کیا کہ وہ غیرقانونی اسلحے کی تجارت روکنے کے لیے اقدامات تیز کرے اور سرحدی سیکیورٹی پر غیرجانبدارانہ رپورٹ پیش کرے، کیونکہ سرحدی جھڑپوں کی بنیادی وجہ دہشت گردوں کی دراندازی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان قطر اور ترکی کی حکومتوں کی ثالثی سے طالبان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔
تاہم پاکستان کا اقوامِ متحدہ میں انتباہ کیا کہ اگر دہشت گرد گروہوں کے خلاف مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو پاکستان اپنے شہریوں کے تحفظ اور سرحدی دفاع کے لیے ’’تمام ضروری اقدامات‘‘ کرے گا۔

پاکستان کی انسانی معاونت اور ویزا سہولتیں

سفیر نے بتایا کہ طالبان کے 2021 میں کابل پر کنٹرول کے بعد پاکستان نے انسانی امداد فراہم کی، ٹرانزٹ تجارت میں سہولتیں دیں اور بارہا اعلیٰ سطحی سفارتی رابطے کیے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا قومی علما کنونشن سے خطاب
قومی علما کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف

انہوں نے مزید بتایا کہ ستمبر 2023 سے اب تک 5 لاکھ 36 ہزار سے زائد میڈیکل ویزے افغان شہریوں کو جاری کیے گئے ہیں۔

افغانستان میں پائیدار امن کے لیے پاکستان کا عزم

پاکستان کا اقوامِ متحدہ میں انتباہ کیا کہ پاکستان ایک پرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان چاہتا ہے، جو اپنے عوام اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ امن سے رہ سکے۔

انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ افغانستان میں انسانی امداد فراہم کی جائے اور ایسا سیکیورٹی ماحول قائم کرنے میں مدد کی جائے جو پائیدار استحکام اور طویل المدتی ترقی کے لیے سازگار ہو۔

🚨V. IMPORTANT

At the @UN Security Council, Asim Iftikhar, Pakistan’s Permanent Representative, highlighted the grave threat posed by terrorist groups operating from Afghan soil. He issued a firm warning to #India against using #Afghanistan as a proxy to target #Pakistan.… pic.twitter.com/HgUPlnU3AE

— Taymur Malik (@BlueMist911) December 11, 2025

Tags: Afghan TalibanAfghanistanCross-border TerrorismPakistan Foreign PolicyPakistan UN StatementRegional SecurityTerror ThreatTTPUN DebateUN Security Councilافغانستاناقوام متحدہپاکستان سفارت کاریپاکستانی سلامتیٹی ٹی پی حملےدہشت گردیسرحدی دہشت گردیسلامتی کونسلطالبان حکومتعاصم افتخار احمد
Previous Post

وزیر اعظم شہباز شریف کا قومی علما کنونشن سے خطاب: افواج پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا ناقابل برداشت ہے

Next Post

ماریا کورینا ماچادو ایک سال بعد دوبارہ منظر عام پر

رئیس الاخبار نیوز

رئیس الاخبار نیوز

متعلقہ خبریں

بریگیڈیئر راشد نصیر سے یوٹیوبرعادل راجہ کی باقاعدہ معافی
تازه ترین

لندن ہائی کورٹ کے حکم پر سوشل میڈیا پر بریگیڈیئر راشد نصیر سے یوٹیوبرعادل راجہ کی باقاعدہ معافی

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 11, 2025
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی میڈیا سے گفتگو، فیض حمید سزا پر بیان
سیاست

فیض حمید سزا ادارے کا اندرونی معاملہ ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 11, 2025
دو روزہ سرکاری دورہ پر شہباز شریف ترکمانستان روانہ
تازه ترین

دو روزہ سرکاری دورے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف ترکمانستان روانہ، جہاں اعلیٰ سطحی بین الاقوامی فورم میں شرکت کریں گے

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 11, 2025
ڈاکٹر وردہ قتل کیس پولیس تحقیقات
کرائم

ڈاکٹر وردہ قتل کیس: ملزمان کی 30 لاکھ ادائیگی سے منی لانڈرنگ کا شبہ

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 11, 2025
امریکا نے پاکستان کے ایف-16 طیاروں کے لیے 686 ملین ڈالر مالیت کی جدید اپ گریڈ کی منظوری دے دی
تازه ترین

امریکا نے پاکستان کے ایف-16 طیاروں کے لیے 686 ملین ڈالر مالیت کی جدید اپ گریڈ کی منظوری دے دی

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 11, 2025
بنگلہ دیش کا پاکستان کے ساتھ علاقائی اتحاد کا عندیہ
تازه ترین

بنگلہ دیش کا پاکستان کے ساتھ علاقائی اتحاد کا عندیہ، ایسے اتحاد میں شامل ہو سکتے جس میں بھارت کی شمولیت نہ ہو

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 11, 2025
فیض حمید کورٹ مارشل فیصلہ 14 سال قید بامشقت
اسلام آباد

فیض حمید کورٹ مارشل فیصلہ — 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 11, 2025
Next Post
ماریا کورینا ماچادو اوسلو کی بالکونی میں حامیوں سے خطاب کرتی ہوئی

ماریا کورینا ماچادو ایک سال بعد دوبارہ منظر عام پر

Comments 1

  1. پنگ بیک: بھارت کے بغیر بنگلہ دیش کا پاکستان کے ساتھ علاقائی اتحادممکن
E-paper

آج کی مقبول خبریں

  • چین میں دریائے یانگسی کی آبی حیات کی بحالی، 10 سالہ ماہی گیری پابندی کے نتائج

    دریائے یانگسی 10 سالہ ماہی گیری پابندی — چین کے شاندار نتائج سامنے آگئے

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
  • لندن ہائی کورٹ کے حکم پر سوشل میڈیا پر بریگیڈیئر راشد نصیر سے یوٹیوبرعادل راجہ کی باقاعدہ معافی

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
  • افغانستان میں موسیقی پر پابندی: طالبان نے درجنوں آلات ضبط کر کے نذر آتش کر دیے

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
  • فیض حمید سزا ادارے کا اندرونی معاملہ ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
  • کبریٰ خان کی ڈانس ویڈیو نے مداحوں کو دیوانہ بنا دیا

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
logo_new_2_white

پاکستان اور دنیا بھر سے خبریں فراہم کرنے والا معروف بین الاقوامی اردو اخبار قائم کیا گیا، معتبر صحافت کے لیے قابل اعتماد۔

اہم لنکس

  • اسلام آباد
  • صحت
  • موسم / ما حولیات

رابطہ کریں

Lower Ground Floor, Plaza No. 80, Street No. 34 & 35, I&T Centre, Sector G-10/1, Islamabad.

  • info@old.raeesulakhbar.com
  • +92 51 613 2231
  • 24/7 سروس

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • سپورٹس
  • موسم / ما حولیات
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • دلچسپ
    • ٹیکنالوجی
    • کرائم
    • صحت
  • ای نيوز پیپر

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar