• Contact Us
  • About Us
ہفتہ, 11 اپریل 2026
فرمان الہی
نماز کے اوقات
بانی / ایڈیٹرانچیف : شاہنواز خان
پبلشر: شہباز خان
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • سپورٹس
  • موسم / ما حولیات
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • دلچسپ
    • ٹیکنالوجی
    • کرائم
    • صحت
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • سپورٹس
  • موسم / ما حولیات
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • دلچسپ
    • ٹیکنالوجی
    • کرائم
    • صحت
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
No Result
View All Result

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں اگلے ماہ اگست سے ڈبل ڈیکر بسیں چلیں گی

رئیس الاخبار نیوز by رئیس الاخبار نیوز
جولائی 15, 2025
in دلچسپ
کراچی میں ڈبل ڈیکر بسیں دوبارہ متعارف، خواتین کے لیے پنک اسکوٹی کا اعلان

کراچی کے لیے ڈبل ڈیکر بسوں اور پنک اسکوٹی منصوبے کا اعلان، شرجیل میمن کی پریس کانفرنس

589
SHARES
3.3k
VIEWS
Share on WhatsAppShare on FacebookShare on Twitter

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے ٹرانسپورٹ مسائل حل ہونے کے قریب ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات اور ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران جہاں سیاسی معاملے پر گفتگو کی۔ وہیں شہر قائد کے باسیوں کو ملنے والی جلد ٹرانسپورٹ سہولتوں کے حوالے سے خوشخبری بھی سنا دی۔

یہ بھی پڑھیے

سردی میں جلد کی حفاظت: نرم اور چمکدار جلد کے لیے مکمل گائیڈ

ماریا کورینا ماچادو ایک سال بعد دوبارہ منظر عام پر

قدیم رومی تاریخ اور دیومالا: سال کے 12 مہینوں کے نام کیسے پڑے؟ ایک مکمل داستان

وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ اگلے ماہ اگست میں ڈبل ڈیکر بسیں کراچی لے کر آ جائیں۔ ٹرانسپورٹ کی سہولت جتنی بہتر دیں گے، ٹریفک کا دباؤ بھی کم ہوگا۔ کراچی میں خواتین کو پنک اسکوٹی مفت دینے جا رہےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ ماحول دوست ٹرانسپورٹ فراہم کی جائے۔ بی آر ٹی میں الیکٹرک بسیں لے کر آ رہے ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ مزید 500 سے ایک ہزار ای وی بسوں کا اضافہ کیا جائے۔

شرجیل میمن نے یہ بھی کہا کہ بی آر ٹی لائنز کراچی شہر کی اشد ضرورت ہے اور بی آر ٹی ریڈ لائن پر کام تیزی سے جاری ہے۔ اس منصوبے میں ایک فیصد بھی تاخیر سندھ حکومت کی طرف سے نہیں ہے۔ جب اس منصوبے پر کام شروع ہوا، تو اس وقت ڈالر 175 جبکہ آج 275 روپے کا ہے۔ اس لیے تعمیراتی کمپنیوں نے ڈیمانڈ ریٹ بڑھانے کا مطالبہ کیا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ سہولتوں کے ساتھ معیاری سڑکوں کی تعمیر سمیت دیگر منصوبے حکومت سندھ کی ترجیحات میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں اس سے قبل بھی ڈبل ڈیکر بسیں چلا کرتی ہیں۔ تاہم 80 کی دہائی کے دوران وہ ختم کر دی گئیں۔ شہریوں کو ماضی میں سرکلر ریلوے اور ٹرام سروس کی سہولت بھی میسر تھی۔

قدیم طرز کی ان بسوں کی پچھلی جانب، اوپری حصے میں جانے کیلیے سیڑھیاں ہوتی تھیں، مسافر، بڑی خوشی خوشی دوسرے حصے میں بیٹھ کر سفر کرتے تھے، جب یہ بسیں شاہرائوں پر گزرتی تو کھڑکیوں سے باہر کی طرف دیکھنے کا ایک عجب ہی لطف ہوتا تھا۔

جن روٹس پر یہ ڈبل ڈیکر بسیں چلتی تھیں، ان پر دوسری بسیں ہونے کے باوجود، زیادہ تر مسافر ان ہی بسوں میں سفر کرنے کوترجیح دیتے تھے، خصوصاً نوعمر بچوں کی تو یہ پسندیدہ سواری تھی۔

Tags: الیکٹرک بسیںبی آر ٹیپنک اسکوٹیٹرانسپورٹخواتین ٹرانسپورٹڈبل ڈیکر بسسندھ حکومتشرجیل میمنعوامی سہولتکراچیکراچی کی سڑکیںماحولیاتی ٹرانسپورٹ
Previous Post

یوٹیوب کی نئی مونیٹائزیشن پالیسی کا اعلان اے آئی ویڈیوز سے پیسے کمانا بند

Next Post

سلمان اکرم راجا کا سخت ردعمل: عالیہ حمزہ کے بیان پر قانونی اقدام کی وارننگ

رئیس الاخبار نیوز

رئیس الاخبار نیوز

متعلقہ خبریں

سردی میں جلد کی حفاظت
دلچسپ

سردی میں جلد کی حفاظت: نرم اور چمکدار جلد کے لیے مکمل گائیڈ

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 11, 2025
ماریا کورینا ماچادو اوسلو کی بالکونی میں حامیوں سے خطاب کرتی ہوئی
انٹر نیشنل

ماریا کورینا ماچادو ایک سال بعد دوبارہ منظر عام پر

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 11, 2025
12 مہینوں کے نام کی تاریخی جڑیں
دلچسپ

قدیم رومی تاریخ اور دیومالا: سال کے 12 مہینوں کے نام کیسے پڑے؟ ایک مکمل داستان

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 9, 2025
مسلز کی تعمیر آپ کو جسمانی طور پر مضبوط بناتی ہے
دلچسپ

صرف وزن کم کرنا کافی نہیں: مضبوطی اور مسلز کی تعمیر کیوں ضروری ہے؟

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 9, 2025
دنیا کا بلند ترین ہوٹل دبئی مرینا کی شاندار عمارت
دلچسپ

دنیا کا بلند ترین ہوٹل دبئی میں عالمی ریکارڈ کے ساتھ کھل گیا

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 9, 2025
ٹورو ٹورو نیشنل پارک، جہاں یہ ڈائنوسار کے قدموں کے نشانات ملے
دلچسپ

بولیویا میں تھیراپوڈز ڈائنوسار کے 16,600 سے زائد قدموں کے نشانات دریافت

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 7, 2025
سونے کا ہیرے جڑا انڈا چوری کا واقعہ نیوزی لینڈ
دلچسپ

نیوزی لینڈ میں سونے کا ہیرے جڑا انڈا نگلنے کی حیران کن چوری

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 5, 2025
Next Post
سلمان اکرم راجا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے، عالیہ حمزہ کے بیان پر برہم

سلمان اکرم راجا کا سخت ردعمل: عالیہ حمزہ کے بیان پر قانونی اقدام کی وارننگ

E-paper

آج کی مقبول خبریں

  • چین میں دریائے یانگسی کی آبی حیات کی بحالی، 10 سالہ ماہی گیری پابندی کے نتائج

    دریائے یانگسی 10 سالہ ماہی گیری پابندی — چین کے شاندار نتائج سامنے آگئے

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
  • لندن ہائی کورٹ کے حکم پر سوشل میڈیا پر بریگیڈیئر راشد نصیر سے یوٹیوبرعادل راجہ کی باقاعدہ معافی

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
  • افغانستان میں موسیقی پر پابندی: طالبان نے درجنوں آلات ضبط کر کے نذر آتش کر دیے

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
  • فیض حمید سزا ادارے کا اندرونی معاملہ ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
  • کبریٰ خان کی ڈانس ویڈیو نے مداحوں کو دیوانہ بنا دیا

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
logo_new_2_white

پاکستان اور دنیا بھر سے خبریں فراہم کرنے والا معروف بین الاقوامی اردو اخبار قائم کیا گیا، معتبر صحافت کے لیے قابل اعتماد۔

اہم لنکس

  • اسلام آباد
  • صحت
  • موسم / ما حولیات

رابطہ کریں

Lower Ground Floor, Plaza No. 80, Street No. 34 & 35, I&T Centre, Sector G-10/1, Islamabad.

  • info@old.raeesulakhbar.com
  • +92 51 613 2231
  • 24/7 سروس

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • سپورٹس
  • موسم / ما حولیات
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • دلچسپ
    • ٹیکنالوجی
    • کرائم
    • صحت
  • ای نيوز پیپر

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar