• Contact Us
  • About Us
جمعرات, 16 اپریل 2026
فرمان الہی
نماز کے اوقات
بانی / ایڈیٹرانچیف : شاہنواز خان
پبلشر: شہباز خان
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • سپورٹس
  • موسم / ما حولیات
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • دلچسپ
    • ٹیکنالوجی
    • کرائم
    • صحت
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • سپورٹس
  • موسم / ما حولیات
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • دلچسپ
    • ٹیکنالوجی
    • کرائم
    • صحت
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
No Result
View All Result

ایف بی آر آکشن ماڈیول اسکینڈل،103 گاڑیاں، جعلی آئی ڈیز اور طاقتور مافیا کے کردار پر سوالات

رئیس الاخبار نیوز by رئیس الاخبار نیوز
ستمبر 10, 2025
in تازه ترین, پاکستان, کاروبار
ایف بی آر آکشن ماڈیول اسکینڈل ،103 گاڑیوں کی جعلی رجسٹریشن

ایف بی آر آکشن ماڈیول اسکینڈل — ضبط شدہ گاڑیوں کی غیر قانونی رجسٹریشن کا انکشاف

605
SHARES
3.4k
VIEWS
Share on WhatsAppShare on FacebookShare on Twitter

ایف بی آر آکشن ماڈیول اسکینڈل — فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی 103 گاڑیاں، جعلی آئی ڈیز اور پوشیدہ کرداروں پر سنگین سوالات

اسلام آباد (شاہنواز خان) : — ‫فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کا مقصد ہمیشہ سے یہ رہا ہے کہ شفافیت، احتساب اور ادارہ جاتی دیانتداری کو ترجیح دی جائے۔ اسی مقصد کے تحت اگست 2021 میں وی بوک (WeBOC) آکشن ماڈیول متعارف کروایا گیا تاکہ ضبط شدہ اسمگل شدہ گاڑیوں کی نیلامی اور ان کی رجسٹریشن کے عمل میں شفافیت آ سکے۔ اس نظام کے ذریعے موٹر رجسٹریشن اتھارٹیز کو پابند بنایا گیا تھا کہ وہ گاڑیوں کی رجسٹریشن سے قبل آن لائن تصدیق کریں۔ اس اقدام کا مقصد یہ تھا کہ کاغذی کارروائی اور جعلسازی کے امکانات کم ہوں اور عوام کو یقین دلایا جا سکے کہ ادارہ کرپشن سے پاک ہے۔‬

لیکن جولائی 2025 میں یہ خواب بکھر گیا۔ ایک ایسے میگا اسکینڈل نے جنم لیا جس نے نہ صرف ایف بی آر کی ساکھ کو ہلا کر رکھ دیا بلکہ یہ سوال بھی کھڑا کر دیا کہ کیا اصلاحات کے نام پر متعارف کرایا جانے والا نظام خود کرپٹ مافیا کے لیے نیا ہتھیار بن گیا؟

یہ بھی پڑھیے

لندن ہائی کورٹ کے حکم پر سوشل میڈیا پر بریگیڈیئر راشد نصیر سے یوٹیوبرعادل راجہ کی باقاعدہ معافی

فیض حمید سزا ادارے کا اندرونی معاملہ ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

دو روزہ سرکاری دورے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف ترکمانستان روانہ، جہاں اعلیٰ سطحی بین الاقوامی فورم میں شرکت کریں گے

ایف بی آر آکشن ماڈیول اسکینڈل کی ابتدا — 103 گاڑیاں، جعلی یوزر آئی ڈیز

تحقیقات سے پتہ چلا کہ وی بوک سسٹم میں کل 1909 گاڑیوں کی تفصیلات اپ لوڈ کی گئی تھیں۔ لیکن ان میں سے 103 گاڑیاں جعلی یوزر آئی ڈیز کے ذریعے سسٹم میں داخل کی گئیں۔ یہ وہ گاڑیاں تھیں جو اسمگل شدہ تھیں لیکن ان کی رجسٹریشن کے بعد انہیں بظاہر قانونی حیثیت مل گئی۔

اس بات پر سب سے بڑا سوال یہ اٹھا کہ جدید ترین اور فول پروف نظام میں یہ جعلسازی کیسے ممکن ہوئی؟ کیا سسٹم اتنا کمزور تھا یا پھر اندر سے کوئی طاقتور ہاتھ شامل تھا؟

ایف بی آر آکشن ماڈیول اسکینڈل میں ملوث افسران اور ابتدائی کارروائی

ڈیجیٹل آڈٹ اور انٹرنل انویسٹیگیشن کے بعد ایف بی آر نے تسلیم کیا کہ دو افسران غیر قانونی رجسٹریشن میں ملوث تھے۔ ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 9 جولائی 2025 کو ایک ڈپٹی کلکٹر اور ایک اسسٹنٹ کلکٹر کو معطل کر دیا گیا۔

مزید تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ یہ محض دو افسران کی کارروائی نہیں بلکہ ایک منظم نیٹ ورک تھا جس میں کسٹمز کے افسران، موٹر رجسٹریشن اتھارٹیز اور کار ڈیلرز بھی شامل تھے۔

مریم جمیلہ اور نعیم رضا کے کردار پر سوالات

رئیس الاخبار انوسٹی گیشن سیل کے ذرائع کے مطابق:

خاتون ڈپٹی کلکٹر مریم جمیلہ نے 24 گاڑیوں کی رجسٹریشن کی۔

اسسٹنٹ کلکٹر نعیم رضا نے 9 گاڑیوں کی رجسٹریشن میں کردار ادا کیا۔

یعنی دونوں کے ذریعے مجموعی طور پر 33 گاڑیاں رجسٹر ہوئیں۔ لیکن سوال یہ ہے کہ اگر کل 103 گاڑیاں جعلی یوزر آئی ڈیز سے اپ لوڈ ہوئیں تو باقی 70 گاڑیوں کا کیا بنا؟ وہ کہاں گئیں؟ ان کی رجسٹریشن کس نے کی؟ اور کس کے حکم پر؟

انوسٹی گیشن سیل کے اہم سوالات

رئیس الاخبار انوسٹی گیشن سیل نے اپنی رپورٹ میں کئی سنگین سوالات اٹھائے ہیں:

فول پروف سسٹم میں گاڑیاں اپ لوڈ کیسے ہوئیں؟

غیر متعلقہ ڈائریکٹوریٹ کے لیے نیلامی کے رولز کس نے تخلیق کیے؟

کس کے CRF پر ایسا کیا گیا اور کب؟

غیر متعلقہ افراد کو کمپیوٹر سسٹم تک رسائی کس نے دی؟

ان افراد کو نیلامی اور رجسٹریشن کا اختیار کس بنیاد پر دیا گیا؟

کیا اختیار دینے والوں کا بھی احتساب ہوا؟ اگر نہیں تو کیوں؟

کیا ایف بی آر طاقتور لوگوں کو بچا رہا ہے؟

جے آئی ٹی نے اپنی تحقیقات میں کیا حقائق اور شواہد اکٹھے کیے؟

ایف بی آر آکشن ماڈیول اسکینڈل رپورٹ کہاں ہے اور عوام کے سامنے کیوں نہیں لائی گئی؟

جے آئی ٹی کی تحقیقات اور گرفتاریوں کی تفصیل

ایف بی آر نے معاملے کی سنگینی دیکھتے ہوئے 9 جولائی 2025 کو باضابطہ طور پر ایف آئی اے، کسٹمز اور انٹیلی جنس ایجنسیوں پر مشتمل مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی (جے آئی ٹی) کی درخواست کی۔

10 جولائی 2025 کو ایف آئی اے کو شکایت دی گئی۔

جے آئی ٹی نے تفتیش شروع کی۔

28 اگست 2025 کو ایف آئی اے نے ایف آئی آر درج کی اور ایف بی آر آکشن ماڈیول اسکینڈل میں ملوث افسران کو گرفتار کر لیا۔

اب تک کسٹمز انفورسمنٹ 7 ایف آئی آر درج کر چکی ہے اور 13 افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

کوہستان میگا کرپشن سکینڈل – خیبرپختونخوا حکومت کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کا فیصلہ

پردے کے پیچھے چھپے کردار

تاہم یہ سوال ابھی تک موجود ہے کہ کیا صرف یہ چند افسران اس بڑے اسکینڈل میں ملوث تھے یا ان کے پیچھے کوئی طاقتور ہاتھ موجود ہے؟
کیا جے آئی ٹی نے اصل ماسٹر مائنڈ کو بے نقاب کیا؟ یا صرف نچلے درجے کے افسران کو قربانی کا بکرا بنایا گیا؟

یہ حقیقت سب کے سامنے ہے کہ دو افسران اپنی مرضی سے آن لائن سسٹم نہیں بنا سکتے تھے۔ سسٹم میں داخلے کی اجازت اور رسائی صرف اعلیٰ سطح پر دی جا سکتی تھی۔ تو پھر وہ کون تھا جس نے انہیں یہ اختیار دیا؟

ادارہ جاتی ساکھ اور عوامی اعتماد پر سوالیہ نشان

ایف بی آر آکشن ماڈیول اسکینڈل صرف گاڑیوں کی غیر قانونی رجسٹریشن تک محدود نہیں بلکہ ایف بی آر جیسے بڑے ادارے کی ساکھ پر براہ راست حملہ ہے۔ عوام سوال کر رہی ہے:

اگر اصلاحات اور آٹومیشن بھی کرپشن کو نہیں روک سکیں تو پھر ان کا مقصد کیا ہے؟

اگر بڑے مگر مچھوں کو بچا لیا جائے اور صرف چھوٹے افسران کو سزا ملے تو شفافیت کہاں ہے؟

کیا یہ سب کچھ محض دکھاوا ہے یا واقعی احتساب ہو رہا ہے؟

کوہستان میگا کرپشن سکینڈل – خیبرپختونخوا حکومت کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کا بڑا فیصلہ

رئیس الاخبار انوسٹی گیشن سیل کی رپورٹ کے مطابق(fbr corruption):

ایف بی آر کو چاہیے کہ جے آئی ٹی رپورٹ فوری طور پر عوام کے سامنے لائے۔

جن اعلیٰ افسران نے غیر متعلقہ افراد کو سسٹم تک رسائی دی، ان کے خلاف کارروائی ہو۔

نیلامی کے رولز کس کے حکم پر بدلے گئے، یہ عوام کو بتایا جائے۔

بقیہ 70 گاڑیوں کا حساب دیا جائے کہ ان کی رجسٹریشن کس نے اور کیسے کی۔

اصلاحات اور آٹومیشن لانے والے حکام کے کردار کی بھی تحقیقات کی جائیں۔

صرف اسی صورت میں عوامی اعتماد بحال ہو سکتا ہے اور ادارے کی ساکھ بچ سکتی ہے۔ ورنہ ایف بی آر آکشن ماڈیول اسکینڈل تاریخ کے سب سے بڑے ادارہ جاتی کرپشن کیسز میں شمار ہوگا۔

تفصیلات جاننے کے لیے لنک پر کلک کریں👇👇:

🔗https://t.co/ItYJCJQ3DW
. #ایف_بی_آر #گاڑیاں #جعلی_آئی_ڈیز #کرپشن #اسکینڈل #جے_آئی_ٹی #رئیس_الاخبار#FBR #Scandal #SmuggledCars #FakeIDs #Corruption #JIT #RaeesulAkhbar#RaeesulAkhbar #RaeesulAkhbar #thedailyraeesulakhbar pic.twitter.com/eJT5mR6704

— Raees ul Akhbar (@raees_ul_akhbar) September 10, 2025
Tags: Customs FraudFake User IDsFBR AccountabilityFBR Auction Module ScandalInstitutional CorruptionJIT InvestigationSmuggled Carsآکشن ماڈیولادارہ جاتی کرپشناسمگل شدہ گاڑیاںایف بی آر احتسابایف بی آر اسکینڈلجعلی آئی ڈیزجے آئی ٹی تحقیقاتمافیا نیٹ ورک
Previous Post

وزیر اعظم شہباز شریف کا امیر قطر سے رابطہ ، دوحہ پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت، قطر سے اظہارِ یکجہتی

Next Post

کراچی تھڈو ڈیم اوورفلو، سیلابی ریلے سے شہر مفلوج

رئیس الاخبار نیوز

رئیس الاخبار نیوز

متعلقہ خبریں

بریگیڈیئر راشد نصیر سے یوٹیوبرعادل راجہ کی باقاعدہ معافی
تازه ترین

لندن ہائی کورٹ کے حکم پر سوشل میڈیا پر بریگیڈیئر راشد نصیر سے یوٹیوبرعادل راجہ کی باقاعدہ معافی

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 11, 2025
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی میڈیا سے گفتگو، فیض حمید سزا پر بیان
سیاست

فیض حمید سزا ادارے کا اندرونی معاملہ ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 11, 2025
دو روزہ سرکاری دورہ پر شہباز شریف ترکمانستان روانہ
تازه ترین

دو روزہ سرکاری دورے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف ترکمانستان روانہ، جہاں اعلیٰ سطحی بین الاقوامی فورم میں شرکت کریں گے

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 11, 2025
آج سونے کی قیمت میں اضافہ اور نئی بلند ترین سطح کی تفصیلات
کاروبار

آج سونے کی قیمت مزید بڑھ گئی، خریداروں کے ہوش اڑ گئے

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 11, 2025
ڈاکٹر وردہ قتل کیس پولیس تحقیقات
کرائم

ڈاکٹر وردہ قتل کیس: ملزمان کی 30 لاکھ ادائیگی سے منی لانڈرنگ کا شبہ

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 11, 2025
امریکا نے پاکستان کے ایف-16 طیاروں کے لیے 686 ملین ڈالر مالیت کی جدید اپ گریڈ کی منظوری دے دی
تازه ترین

امریکا نے پاکستان کے ایف-16 طیاروں کے لیے 686 ملین ڈالر مالیت کی جدید اپ گریڈ کی منظوری دے دی

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 11, 2025
پاکستان اسٹاک ایکسچینج انڈیکس میں تیزی کی نئی حد
کاروبار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج انڈیکس 1 لاکھ 70 ہزار کی حد عبور—ڈالر مزید سستا

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 11, 2025
Next Post
کراچی تھڈو ڈیم اوورفلو سے سیلابی صورتحال اور موٹروے بند

کراچی تھڈو ڈیم اوورفلو، سیلابی ریلے سے شہر مفلوج

Comments 1

  1. پنگ بیک: ‫ اربوں روپے کی وزارتِ مواصلات میں بے ضابطگیاں — AGP رپورٹ‬
E-paper

آج کی مقبول خبریں

  • چین میں دریائے یانگسی کی آبی حیات کی بحالی، 10 سالہ ماہی گیری پابندی کے نتائج

    دریائے یانگسی 10 سالہ ماہی گیری پابندی — چین کے شاندار نتائج سامنے آگئے

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
  • لندن ہائی کورٹ کے حکم پر سوشل میڈیا پر بریگیڈیئر راشد نصیر سے یوٹیوبرعادل راجہ کی باقاعدہ معافی

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
  • افغانستان میں موسیقی پر پابندی: طالبان نے درجنوں آلات ضبط کر کے نذر آتش کر دیے

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
  • فیض حمید سزا ادارے کا اندرونی معاملہ ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
  • کبریٰ خان کی ڈانس ویڈیو نے مداحوں کو دیوانہ بنا دیا

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
logo_new_2_white

پاکستان اور دنیا بھر سے خبریں فراہم کرنے والا معروف بین الاقوامی اردو اخبار قائم کیا گیا، معتبر صحافت کے لیے قابل اعتماد۔

اہم لنکس

  • اسلام آباد
  • صحت
  • موسم / ما حولیات

رابطہ کریں

Lower Ground Floor, Plaza No. 80, Street No. 34 & 35, I&T Centre, Sector G-10/1, Islamabad.

  • info@old.raeesulakhbar.com
  • +92 51 613 2231
  • 24/7 سروس

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • سپورٹس
  • موسم / ما حولیات
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • دلچسپ
    • ٹیکنالوجی
    • کرائم
    • صحت
  • ای نيوز پیپر

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar