• Contact Us
  • About Us
پیر, 13 اپریل 2026
فرمان الہی
نماز کے اوقات
بانی / ایڈیٹرانچیف : شاہنواز خان
پبلشر: شہباز خان
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • سپورٹس
  • موسم / ما حولیات
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • دلچسپ
    • ٹیکنالوجی
    • کرائم
    • صحت
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • سپورٹس
  • موسم / ما حولیات
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • دلچسپ
    • ٹیکنالوجی
    • کرائم
    • صحت
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
No Result
View All Result

فیلڈ بیسڈ گورننس: ڈپٹی کمشنر سارہ حیات کی چکوال میں اصلاحات پر خصوصی انٹرویو میں گفتگو

رئیس الاخبار نیوز by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 5, 2025
in کالمز
ڈپٹی کمشنر سارہ حیات رئیس الاخبار کی اسپیشل نمائندہ شقیہ ملک سے خصوصی انٹرویو کے دوران گفتگو کرتی ہوئی

ڈپٹی کمشنر سارہ حیات روزنامہ رئیس الاخبار کی اسپیشل نمائندہ شقیہ ملک سے خصوصی گفتگو کرتی ہوئی

587
SHARES
3.3k
VIEWS
Share on WhatsAppShare on FacebookShare on Twitter

فیلڈ بیسڈ گورننس: ڈپٹی کمشنر سارہ حیات کی چکوال میں اصلاحات پر خصوصی انٹرویو میں گفتگو، روزنامہ رئیس الاخبار کی اسپیشل نمائندہ شقیہ ملک سے خصوصی نشست

چکوال (شقیہ ملک) :– ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات گوندل نے کہا ہے کہ موجودہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح “فیلڈ بیسڈ گورننس” اور “عوامی مسائل کا فوری حل” ہے۔ انہوں نے یہ بات روزنامہ رئیس الاخبار کی نمائندہ سے خصوصی نشست کے دوران کہی۔ ڈپٹی کمشنر اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق صبح 10 بجے دفتر میں موجود تھیں اور انہوں نے کھلے دل سے گفتگو کا موقع فراہم کیا۔

خصوصی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سارہ حیات نے کہا کہ وہ ضلعی نظام کو فیلڈ سے جوڑ کر بہتر بنانا چاہتی ہیں تاکہ مسائل دفتر سے نہیں بلکہ گراؤنڈ سے حل ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ غیر قانونی تعمیرات، صحت، تعلیم، صفائی، اسٹریٹ لائٹس، سڑکوں کی بہتری اور بلدیاتی امور سمیت ہر شعبے میں عملی اقدامات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان اب تاریخ کا تماشائی نہیں۔۔مرکزی کردار

بنت حوا کی بے توقیری -آسمان گرجے گا۔ سیلاب آئینگے۔ بستیاں الٹ دی جائینگی

جب زمین گناہوں سے بھرنے لگے۔۔۔۔تب پانی کو حکم

ڈپٹی کمشنر سارہ حیات کا کہنا تھا کہ ان کا خواب ہے کہ چکوال کو ایک ایسا منظم، فلاحی اور قانون پر مبنی ضلع بنایا جائے جہاں عوام کو سہولت ملے، ادارے فعال ہوں اور فیلڈ ورک مضبوط ہو۔

والدین کی خواہش ڈاکٹر بننے کی تھی

ایک نجی سوال کے جواب میں سارہ حیات نے بتایا کہ اُن کے والدین چاہتے تھے کہ وہ ڈاکٹر بنیں، مگر ان کی ذاتی خواہش عوامی خدمت اور سرکاری نظام کا حصہ بن کر مسائل حل کرنا تھا۔
انہوں نے کہا کہ:

“اصل بات نہ مرد ہونا ہے نہ خاتون… اصل چیز نیت، جذبہ، محنت اور خدمت کا عزم ہے۔”

انہوں نے بتایا کہ CSS کر کے انتظامی خدمات کا حصہ بننا ان کا مقصد تھا اور وہ خوش ہیں کہ ایک خاتون بھی عوامی خدمت کے اہم شعبے میں فعال کردار ادا کررہی ہے۔

دفتر کے دروازے 24 گھنٹے عوام کے لیے کھلے

ڈپٹی کمشنر سارہ حیات نے کہا کہ وہ عوامی مسائل سننے کے لیے ہر وقت دستیاب ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ خواتین اور مرد وزیٹرز کے لیے الگ میٹنگ ایریا بنانے کی خواہش ہے، لیکن جگہ کی محدودیت کے باعث ابھی ممکن نہیں، تاہم اس سلسلے میں کام جاری ہے۔

چکوال میں الیکٹرک بس سروس — عوامی رسائی میں انقلابی قدم

ڈپٹی کمشنر سارہ حیات نے بتایا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے چکوال کے لیے الیکٹرک بس سروس شروع کی گئی ہے، اور عوام کی جانب سے بہت اچھا رسپانس ملا ہے۔

انہوں نے اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے کہا:

“بس سروس کے آغاز کا مطلب یہ نہیں کہ صحت کے شعبے کو نظر انداز کردیا گیا ہے۔ صحت بھی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔”

450 دیہات — سال میں سب تک پہنچنا ممکن نہیں

ڈپٹی کمشنر سارہ حیات کا کہنا تھا کہ ضلع کے 450 دیہات میں روزانہ ایک گاؤں بھی وزٹ کریں تو سال میں 360 وزٹ ہی ہو پاتے ہیں، اس لیے دفتر کا نظام ہی سب سے زیادہ مؤثر طریقہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھلی کچہریاں منعقد کی جا رہی ہیں جہاں ہر شہری کو بلا تفریق موقع دیا جاتا ہے اور فوری انصاف فراہم کیا جاتا ہے۔

غیر قانونی تعمیرات کے خلاف مرحلہ وار کارروائی

ڈپٹی کمشنر سارہ حیات گوندل نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے غیر منظور شدہ تعمیرات اور نان کمرشل عمارتوں کے خلاف کارروائی تیز کردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ:

“ہمارا مقصد کسی کو تنگ کرنا نہیں، شہر کو پلان کے مطابق اور قانون کے دائرے میں لانا ہے۔”

نقشہ جات، اجازت ناموں اور ضلعی قواعد کی خلاف ورزی پر نوٹس اور قانونی کارروائی جاری ہے، جبکہ شہریوں کے لیے شفاف اپیل میکانزم بھی بنایا جا رہا ہے۔

صحت، تعلیم اور بلدیاتی سہولیات — تیزی سے بہتری

ڈپٹی کمشنر سارہ حیات نے درج ذیل شعبوں میں اصلاحات کی تفصیلات بتائیں:

صحت

ویکسینیشن مہمات کی براہ راست نگرانی

ڈسپنسریوں میں ادویات اور سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایات

ہسپتالوں کے دورے اور عملے کی چیکنگ

پاکستان کا کرغزستان کو اپنی بندرگاہوں تک رسائی دینے کا اعلان
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر سادِر ژاپاروف کی ملاقات — اسلام آباد میں اہم معاہدوں پر دستخط

تعلیم

اسکولوں کے اچانک دورے

اساتذہ کی حاضری کی جانچ

کلاس رومز کی حالت اور بچوں کی تعلیم کا جائزہ

صفائی و بلدیاتی امور

اسٹریٹ لائٹس کی مرمت و تنصیب

صفائی کے نظام میں بہتری

سڑکوں کی تعمیر و بحالی

نکاسی آب کے منصوبے زیر تکمیل

مون سون اور سردیوں کے لیے خصوصی ڈیزاسٹر پلان

ڈپٹی کمشنر سارہ حیات نے بتایا کہ ریسکیو اداروں کی تیاری کا مکمل جائزہ لیا گیا ہے اور مون سون و سرمائی موسم کے لیے خصوصی پلان مرتب کیا جا رہا ہے تاکہ ہنگامی صورتحال سے مؤثر طور پر نمٹا جا سکے۔

خواتین کو انتظامی فیلڈ میں آنا چاہیے

ڈپٹی کمشنر سارہ حیات نے کہا کہ خواتین ہر شعبے میں اپنی صلاحیت منوا رہی ہیں، انہیں سرکاری اور انتظامی فیلڈ میں بھی آگے آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا:

“غلطیاں انسان سے ہوتی ہیں، جنس سے نہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ ہم سیکھیں اور بہتر فیصلے کریں۔”

عوام تعاون کریں — چکوال کو فلاحی ضلع بنانا میرا خواب

ڈپٹی کمشنر سارہ حیات نے آخر میں شہریوں سے اپیل کی کہ ضلع کی بہتری کے لیے انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ چکوال کو ایک منظم، صاف، محفوظ اور فلاحی ضلع بنایا جا سکے۔

DC Chakwal met with the complainants in her office.

#dgprpunjab#govtofpunjab#dprpindi pic.twitter.com/nfX1itzr6R

— District Information Office Chakwal (@CklInformation) December 4, 2025

Tags: Chakwal AdministrationChakwal DevelopmentDC Sarah HayatDistrict Chakwal NewsElectric Bus Service ChakwalField Based GovernanceIllegal ConstructionsLocal Government Reformsالیکٹرک بس سروس چکوالبلدیاتی مسائل چکوالچکوال انتظامیہڈپٹی کمشنر سارہ حیاتسارہ حیات انٹرویوصحت و تعلیم چکوالصفائی ستھرائی چکوالضلع چکوالغیر قانونی تعمیراتفیلڈ بیسڈ گورننس
Previous Post

سونے کی نئی قیمت نے سب کو چونکا دیا فی تولہ بھاری اضافہ

Next Post

نیوزی لینڈ میں سونے کا ہیرے جڑا انڈا نگلنے کی حیران کن چوری

رئیس الاخبار نیوز

رئیس الاخبار نیوز

متعلقہ خبریں

پاکستان اب تاریخ کا تماشائی نہیں۔۔مرکزی کردار فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر
کالمز

پاکستان اب تاریخ کا تماشائی نہیں۔۔مرکزی کردار

by رئیس الاخبار نیوز
ستمبر 30, 2025
بنت حوا کی بے توقیری--تحریر:شاہنواز خان
کالمز

بنت حوا کی بے توقیری -آسمان گرجے گا۔ سیلاب آئینگے۔ بستیاں الٹ دی جائینگی

by رئیس الاخبار نیوز
ستمبر 18, 2025
بارش سے تباہی کے مناظر
کالمز

جب زمین گناہوں سے بھرنے لگے۔۔۔۔تب پانی کو حکم

by رئیس الاخبار نیوز
اگست 19, 2025
عمران خان کے بیٹے احتجاج سے پیچھے، مزاحمت پر سوالات
کالمز

لے آؤ اپنے اہل و عیال کو۔۔۔خود بھی آؤ۔۔۔اگرتم سچے ہو !!!

by رئیس الاخبار نیوز
جولائی 30, 2025
بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل کی شکار خواتین کی علامتی تصویر
کالمز

اےقابیل آ۔۔۔۔بلوچستان سے اپنے گناہ کا بوجھ اٹھا لے

by رئیس الاخبار نیوز
جولائی 25, 2025
لیاقت باغ راولپنڈی میں شہید بینظیر بھٹو کی ویران یادگار
کالمز

ہیروز کی بینظیر بھٹو یاد گاریں، بے حسی کا نشان کیوں۔۔۔؟

by رئیس الاخبار نیوز
جولائی 24, 2025
پاکستان کی مسلح افواج اور دہشتگردی کے خلاف کارروائی
کالمز

انتہا پسندی کے بڑھتے ہوئے واقعات۔۔۔۔لمحہ فکریہ!

by رئیس الاخبار نیوز
جولائی 14, 2025
Next Post
سونے کا ہیرے جڑا انڈا چوری کا واقعہ نیوزی لینڈ

نیوزی لینڈ میں سونے کا ہیرے جڑا انڈا نگلنے کی حیران کن چوری

E-paper

آج کی مقبول خبریں

  • چین میں دریائے یانگسی کی آبی حیات کی بحالی، 10 سالہ ماہی گیری پابندی کے نتائج

    دریائے یانگسی 10 سالہ ماہی گیری پابندی — چین کے شاندار نتائج سامنے آگئے

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
  • لندن ہائی کورٹ کے حکم پر سوشل میڈیا پر بریگیڈیئر راشد نصیر سے یوٹیوبرعادل راجہ کی باقاعدہ معافی

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
  • افغانستان میں موسیقی پر پابندی: طالبان نے درجنوں آلات ضبط کر کے نذر آتش کر دیے

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
  • فیض حمید سزا ادارے کا اندرونی معاملہ ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
  • کبریٰ خان کی ڈانس ویڈیو نے مداحوں کو دیوانہ بنا دیا

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
logo_new_2_white

پاکستان اور دنیا بھر سے خبریں فراہم کرنے والا معروف بین الاقوامی اردو اخبار قائم کیا گیا، معتبر صحافت کے لیے قابل اعتماد۔

اہم لنکس

  • اسلام آباد
  • صحت
  • موسم / ما حولیات

رابطہ کریں

Lower Ground Floor, Plaza No. 80, Street No. 34 & 35, I&T Centre, Sector G-10/1, Islamabad.

  • info@old.raeesulakhbar.com
  • +92 51 613 2231
  • 24/7 سروس

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • سپورٹس
  • موسم / ما حولیات
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • دلچسپ
    • ٹیکنالوجی
    • کرائم
    • صحت
  • ای نيوز پیپر

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar