• Contact Us
  • About Us
جمعرات, 16 اپریل 2026
فرمان الہی
نماز کے اوقات
بانی / ایڈیٹرانچیف : شاہنواز خان
پبلشر: شہباز خان
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • سپورٹس
  • موسم / ما حولیات
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • دلچسپ
    • ٹیکنالوجی
    • کرائم
    • صحت
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • سپورٹس
  • موسم / ما حولیات
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • دلچسپ
    • ٹیکنالوجی
    • کرائم
    • صحت
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
No Result
View All Result

چارلی کرک قتل کیس: مشتبہ شخص گرفتار،قتل کی وجہ نظریاتی اختلافات

رئیس الاخبار نیوز by رئیس الاخبار نیوز
ستمبر 14, 2025
in انٹر نیشنل
امریکہ میں چارلی کرک قتل کیس کے ملزم کی گرفتاری

چارلی کرک قتل کیس — ایف بی آئی نے مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا

592
SHARES
3.3k
VIEWS
Share on WhatsAppShare on FacebookShare on Twitter

چارلی کرک قتل کیس: امریکی حکام نے مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا،قتل کی وجہ نظریاتی اختلافات

امریکہ میں قدامت پسند تنظیم ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے کے شریک بانی اور معروف سیاسی کارکن چارلی کرک کے قتل نے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ بدھ کے روز یوٹا ویلی یونیورسٹی میں تقریب کے دوران کرک کو گولی مار کر قتل کیا گیا۔ اس افسوسناک واقعے کے بعد امریکی اور عالمی سطح پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

یوٹا کے گورنر سپینسر کوکس نے ایف بی آئی ڈائریکٹر کاش پٹیل اور دیگر حکام کے ہمراہ پریس بریفنگ میں بتایا کہ چارلی کرک قتل کیس کے مرکزی ملزم ٹائلر رابنسن (22 سالہ) کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ملزم ٹائلر رابنسن کو اس کے والد نے پہچانا اور اس کے اعتراف جرم کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اطلاع دی۔

یہ بھی پڑھیے

دریائے یانگسی 10 سالہ ماہی گیری پابندی — چین کے شاندار نتائج سامنے آگئے

چین پرچون شعبے میں اختراع 15 واں 5 سالہ منصوبہ 2026–2030

افغانستان میں موسیقی پر پابندی: طالبان نے درجنوں آلات ضبط کر کے نذر آتش کر دیے

ذرائع کے مطابق ملزم ٹائلر رابنسن نے اپنے والد سے کہا تھا کہ وہ گرفتاری دینے کے بجائے خودکشی کو ترجیح دیں گے، تاہم والد اور ایک پادری دوست کی مداخلت پر وہ ہتھیار ڈالنے پر راضی ہوگئے۔

ایف بی آئی کے مطابق کرک کو گولی لگنے کے صرف 16 منٹ بعد وفاقی ایجنٹس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے تھے اور 33 گھنٹے کی مسلسل تگ و دو کے بعد ملزم کو مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے گرفتار کیا گیا۔

حملے کا طریقہ

چارلی کرک قتل کیس تحقیقات کے مطابق ملزم ٹائلر رابنسن ڈاج چیلنجر گاڑی میں جائے وقوعہ پر پہنچا۔ وہ قریبی عمارت کی چھت پر گیا اور وہاں سے فائرنگ کی۔ ایک گولی سیدھی چارلی کرک کی گردن میں لگی جس سے ان کی موت واقع ہوگئی۔

فائرنگ کے بعد ملزم ٹائلر رابنسن چھت سے کود کر زرعی زمین اور جنگلات کے راستے فرار ہوا، تاہم فرانزک ٹیم نے چھت پر ملزم کے ہتھیلی کے نشانات اور بعد میں اسلحہ برآمد کرکے ثبوت حاصل کرلیے۔

چارلی کرک کا قتل، اور ایف بی آئی کی تحقیقات

قتل کی وجہ

یوٹا کے گورنر کا کہنا تھا کہ (charlie kirk shooter)ملزم ٹائلر رابنسن کے خاندان کے ایک فرد نے بتایا کہ ٹائلر حالیہ برسوں میں ‘زیادہ سیاسی’ ہوگئے تھے۔ یوٹا لے گورنر مزید کہتے ہیں کہ ملزم کے خاندان کے فرد نے بتایا کہ 10 ستمبر سے قبل ٹائلر نے ایک رات کھانے سے قبل کہا تھا کہ چارلی کرک یوٹا ویلی یونیورسٹی آ رہے ہیں اور یہ کہ وہ انھیں ’اور ان کے نظریات کو پسند نہیں کرتے۔‘ سپینسر کوکس کے مطابق ملزم ٹائلر رابنسن نے اپنے خاندان کے فرد کو کہا تھا کہ ’چارلی کرک کے اندر نفرت بھری ہوئی ہے اور وہ نفرت پھیلا رہے ہیں۔‘

چارلی کرک کون تھے؟

31 سالہ چارلی کرک امریکہ کے نمایاں قدامت پسند کارکن، میڈیا پرسنالٹی اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی سمجھے جاتے تھے۔ انہوں نے محض 18 برس کی عمر میں ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے کی بنیاد رکھی جو اب 850 سے زائد امریکی کالجز میں فعال ہے۔

کرک اکثر اسرائیل کی حمایت میں بیانات دیتے اور لبرل نظریات کے خلاف کھل کر آواز اٹھاتے تھے۔ وہ ٹرانسجینڈر شناخت، موسمیاتی تبدیلی اور خاندانی اقدار جیسے موضوعات پر نوجوانوں کے ساتھ براہ راست مکالمہ کرتے تھے۔

امریکی قدامت پسند اور اسرائیل کےحمایتی رہنما چارلی کرک یوٹا میں قتل

ردعمل اور تعزیت

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چارلی کرک کو "سچا محب وطن” قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی ہلاکت امریکہ کے لیے ایک تاریک لمحہ ہے۔

چارلی کی اہلیہ ایریکا کرک نے اعلان کیا کہ وہ اپنے شوہر کا مشن جاری رکھیں گی۔

سابق صدر باراک اوباما، برطانوی وزیراعظم سر کیئر سٹارمر، اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نتن یاہو سمیت عالمی رہنماؤں نے قتل کی مذمت کی۔

یاد رہے چارلی کرک اسرائیل کے بھی سخت حمایتی تھی ان کے قتل پر اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامن نتن یاہو کا کہنا تھا کہ چارلی کرک کو سچ بولنے اور آزادی کا دفاع کرنے کی پاداش میں قتل کیا گیا ہے۔ ’اسرائیل کا ایک شیر دل دوست، جس نے جھوٹ کا مقابلہ کیا اور یہودی-مسیحی تہذیب کے لئے کھڑا ہوا۔

نتن یاہو کا کہنا تھا کہ ان کی دو ہفتے قبل ہی چارلی کرک سے بات ہوئی تھی اور انھوں نے کرک کو اسرائیل آنے کی دعوت دی تھی۔ ’بد قسمتی سے اب یہ دورہ نہیں ہو گا۔‘ چارلی کرک غزہ اور اسرائیل کے بارے میں کافی سخت خیالات رکھتے تھے اور اکثر اسرائیلی اقدامات کا دفاع کرتے نظر آتے تھے۔ رواں سال جولائی کے دوران بھی انھوں نے اسرائیل پر غزہ میں لوگوں کو بھوکے مارنے کی الزام کی بھی تردید کی تھی۔

امریکی سیاست پر اثرات

چارلی کرک قتل کیس نہ صرف امریکی قدامت پسند حلقوں بلکہ مجموعی طور پر امریکی معاشرے میں بڑے جھٹکے کا سبب بنا ہے۔ مبصرین کے مطابق چارلی کرک کی ہلاکت قدامت پسند تحریک کے لیے بڑا نقصان ہے اور اس کے اثرات آئندہ صدارتی انتخابی ماحول پر بھی پڑ سکتے ہیں۔

The FBI continues to work alongside our law enforcement partners to seek justice in the murder of Charlie Kirk at Utah Valley University on September 10, 2025. We are releasing additional photos of a person of interest. Information about this developing investigation can be found… pic.twitter.com/woZacCxYgE

— FBI Salt Lake City (@FBISaltLakeCity) September 12, 2025
Tags: Benjamin NetanyahuCharlie KirkCharlie Kirk Murder Casedonald trumpFBITurning Point USATyler RobinsonUSA NewsUtah Valley Universityامریکہ خبرایف بی آئیبنیامن نتن یاہوٹائلر رابنسنٹرننگ پوائنٹ یو ایس اےچارلی کرکچارلی کرک قتل کیسڈونلڈ ٹرمپیوٹا ویلی یونیورسٹی
Previous Post

ایشیا کپ 2025 پاکستان بمقابلہ بھارت: ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

Next Post

جگر پر چربی چڑھنے کا علاج وٹامن بی 3 سے بڑی پیشرفت

رئیس الاخبار نیوز

رئیس الاخبار نیوز

متعلقہ خبریں

چین میں دریائے یانگسی کی آبی حیات کی بحالی، 10 سالہ ماہی گیری پابندی کے نتائج
انٹر نیشنل

دریائے یانگسی 10 سالہ ماہی گیری پابندی — چین کے شاندار نتائج سامنے آگئے

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 11, 2025
چین کا 5 سالہ منصوبہ—پرچون شعبے میں اختراعی ترقی
انٹر نیشنل

چین پرچون شعبے میں اختراع 15 واں 5 سالہ منصوبہ 2026–2030

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 11, 2025
افغانستان میں موسیقی پر پابندی
انٹر نیشنل

افغانستان میں موسیقی پر پابندی: طالبان نے درجنوں آلات ضبط کر کے نذر آتش کر دیے

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 11, 2025
ماریا کورینا ماچادو اوسلو کی بالکونی میں حامیوں سے خطاب کرتی ہوئی
انٹر نیشنل

ماریا کورینا ماچادو ایک سال بعد دوبارہ منظر عام پر

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 11, 2025
تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان سرحدی جھڑپوں کا تازہ منظر
انٹر نیشنل

تھائی لینڈ کمبوڈیا جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں؛ جنگ بندی ایک بار پھر ٹوٹ گئی

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 9, 2025
جاپان میں 7.5 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ واپس لے لی گئی
انٹر نیشنل

جاپان میں 7.5 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ واپس لے لی گئی، 30 افراد زخمی

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 9, 2025
بگ باس 19 کے فاتح گورَو کھنّا ٹرافی کے ساتھ
انٹر نیشنل

بگ باس 19 کا فاتح گورَو کھنّا ٹرافی، 50 لاکھ روپے اور نئی کار کے ساتھ جیت

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 8, 2025
Next Post
جگر پر چربی

جگر پر چربی چڑھنے کا علاج وٹامن بی 3 سے بڑی پیشرفت

E-paper

آج کی مقبول خبریں

  • چین میں دریائے یانگسی کی آبی حیات کی بحالی، 10 سالہ ماہی گیری پابندی کے نتائج

    دریائے یانگسی 10 سالہ ماہی گیری پابندی — چین کے شاندار نتائج سامنے آگئے

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
  • لندن ہائی کورٹ کے حکم پر سوشل میڈیا پر بریگیڈیئر راشد نصیر سے یوٹیوبرعادل راجہ کی باقاعدہ معافی

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
  • افغانستان میں موسیقی پر پابندی: طالبان نے درجنوں آلات ضبط کر کے نذر آتش کر دیے

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
  • فیض حمید سزا ادارے کا اندرونی معاملہ ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
  • کبریٰ خان کی ڈانس ویڈیو نے مداحوں کو دیوانہ بنا دیا

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
logo_new_2_white

پاکستان اور دنیا بھر سے خبریں فراہم کرنے والا معروف بین الاقوامی اردو اخبار قائم کیا گیا، معتبر صحافت کے لیے قابل اعتماد۔

اہم لنکس

  • اسلام آباد
  • صحت
  • موسم / ما حولیات

رابطہ کریں

Lower Ground Floor, Plaza No. 80, Street No. 34 & 35, I&T Centre, Sector G-10/1, Islamabad.

  • info@old.raeesulakhbar.com
  • +92 51 613 2231
  • 24/7 سروس

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • سپورٹس
  • موسم / ما حولیات
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • دلچسپ
    • ٹیکنالوجی
    • کرائم
    • صحت
  • ای نيوز پیپر

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar