• Contact Us
  • About Us
جمعہ, 10 اپریل 2026
فرمان الہی
نماز کے اوقات
بانی / ایڈیٹرانچیف : شاہنواز خان
پبلشر: شہباز خان
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • سپورٹس
  • موسم / ما حولیات
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • دلچسپ
    • ٹیکنالوجی
    • کرائم
    • صحت
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • سپورٹس
  • موسم / ما حولیات
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • دلچسپ
    • ٹیکنالوجی
    • کرائم
    • صحت
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
No Result
View All Result

بانی پی ٹی آئی کو دوسری جیل منتقل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، اختیار ولی خان

رئیس الاخبار نیوز by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 10, 2025
in بریکنگ نیوز, تازه ترین, سیاست
بانی پی ٹی آئی کو دوسری جیل منتقل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان کی اسلام آباد میں پریس کانفرنس

587
SHARES
3.3k
VIEWS
Share on WhatsAppShare on FacebookShare on Twitter

بانی پی ٹی آئی کو دوسری جیل منتقل کرنے پر غور، اختیار ولی خان، پی ٹی آئی کے روزانہ احتجاج سے شہریوں کی زندگی شدید متاثر

اسلام آباد: وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات و امورِ خیبر پختونخوا اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ حکومت بانی پاکستان تحریک انصاف کو کسی اور صوبے کی جیل منتقل کرنے پر غور کر رہی ہے، کیونکہ اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کے روزانہ احتجاج سے شہریوں کی زندگی شدید متاثر ہو رہی ہے۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اختیار ولی خان نے پی ٹی آئی پر سخت تنقید کی اور کہا کہ پارٹی جان بوجھ کر عوامی مشکلات میں اضافہ کر رہی ہے جس کے سبب بانی پی ٹی آئی کو دوسری جیل منتقل کرنے پر غور جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل کے اطراف روزانہ احتجاج کے باعث ٹریفک جام، سیکیورٹی خدشات اور معمولاتِ زندگی متاثر ہو رہے ہیں، جس پر حکومت سنجیدگی سے غور کر رہی ہے کہ قیدی نمبر 804 کو کسی اور صوبے کی جیل منتقل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیے

لندن ہائی کورٹ کے حکم پر سوشل میڈیا پر بریگیڈیئر راشد نصیر سے یوٹیوبرعادل راجہ کی باقاعدہ معافی

فیض حمید سزا ادارے کا اندرونی معاملہ ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

دو روزہ سرکاری دورے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف ترکمانستان روانہ، جہاں اعلیٰ سطحی بین الاقوامی فورم میں شرکت کریں گے

اختیار ولی خان نے الزام لگایا کہ پی ٹی آئی ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اور احتجاج کے نام پر فتنہ و فساد پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے نوجوانوں کو ریاستی اداروں کے خلاف ورغلایا جا رہا ہے جو ناقابلِ قبول ہے۔

انہوں نے افواجِ پاکستان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند کیا ہے اور مشکل وقت میں ایران اور قطر جیسے دوست ممالک کے ساتھ کھڑے ہو کر ذمہ دارانہ کردار ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ عناصر دانستہ طور پر اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

اڈیالہ جیل ملاقات روک دی گئی، فیکٹری ناکے پر دھرنا
ملاقات روکنے پر عمران خان کی بہنوں اور بیرسٹر گوہر کا فیکٹری ناکے پر دھرنا۔

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر نے الزام عائد کیا کہ سیاست میں مذہب کو بطور ہتھیار استعمال کیا جا رہا ہے، جو ملکی سلامتی اور یکجہتی کے لیے خطرناک رجحان ہے۔ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کو دوسری جیل منتقل کرنے پر غور کا پیگام دیتے ہوۓ ہوۓ پی ٹی آئی کے گزشتہ 13 سالہ دورِ حکومت پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں نہ کوئی بڑی یونیورسٹی بنی اور نہ ہی عوامی فلاح کے لیے قابلِ ذکر اقدامات کیے گئے۔

اختیار ولی خان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت دہشت گردوں کی سہولت کار بنی ہوئی ہے اور بانی پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے تمام دروازے بند ہو چکے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اب پاکستان کے ساتھ چلنے والوں اور اس کے خلاف سازش کرنے والوں کے درمیان ایک واضح لکیر کھینچنا ضروری ہو چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 9 مئی اور 26 نومبر جیسے واقعات پی ٹی آئی کے طرزِ سیاست کا ثبوت ہیں، جبکہ پارٹی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بیرونِ ملک، بالخصوص بھارت اور اسرائیل سے آپریٹ کیے جا رہے ہیں۔

ہم عمران خان کو کسی دوسرے صوبے کی جیل میں منتقل کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں
اختیار ولی خان pic.twitter.com/TrcQjLUtGG

— Waqar khan (@Waqarkhan123) December 10, 2025

Tags: Adiala JailIkhtiar Wali KhanImran khanJail TransferPakistan PoliticsPTI Founderاختیار ولی خاناڈیالہ جیلاسلام آبادبانی پی ٹی آئیپی ٹی آئیجیل منتقلیسیاسی خبریں حکومتی موقفعمران خان
Previous Post

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی: آئی ایم ایف قسط کی منظوری کے بعد انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر

Next Post

اسلام آباد جائیداد کی نئی قیمتیں: ایف بی آر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا نئی مارکیٹ ویلیو 2025

رئیس الاخبار نیوز

رئیس الاخبار نیوز

متعلقہ خبریں

بریگیڈیئر راشد نصیر سے یوٹیوبرعادل راجہ کی باقاعدہ معافی
تازه ترین

لندن ہائی کورٹ کے حکم پر سوشل میڈیا پر بریگیڈیئر راشد نصیر سے یوٹیوبرعادل راجہ کی باقاعدہ معافی

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 11, 2025
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی میڈیا سے گفتگو، فیض حمید سزا پر بیان
سیاست

فیض حمید سزا ادارے کا اندرونی معاملہ ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 11, 2025
دو روزہ سرکاری دورہ پر شہباز شریف ترکمانستان روانہ
تازه ترین

دو روزہ سرکاری دورے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف ترکمانستان روانہ، جہاں اعلیٰ سطحی بین الاقوامی فورم میں شرکت کریں گے

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 11, 2025
ڈاکٹر وردہ قتل کیس پولیس تحقیقات
کرائم

ڈاکٹر وردہ قتل کیس: ملزمان کی 30 لاکھ ادائیگی سے منی لانڈرنگ کا شبہ

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 11, 2025
امریکا نے پاکستان کے ایف-16 طیاروں کے لیے 686 ملین ڈالر مالیت کی جدید اپ گریڈ کی منظوری دے دی
تازه ترین

امریکا نے پاکستان کے ایف-16 طیاروں کے لیے 686 ملین ڈالر مالیت کی جدید اپ گریڈ کی منظوری دے دی

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 11, 2025
بنگلہ دیش کا پاکستان کے ساتھ علاقائی اتحاد کا عندیہ
تازه ترین

بنگلہ دیش کا پاکستان کے ساتھ علاقائی اتحاد کا عندیہ، ایسے اتحاد میں شامل ہو سکتے جس میں بھارت کی شمولیت نہ ہو

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 11, 2025
فیض حمید کورٹ مارشل فیصلہ 14 سال قید بامشقت
اسلام آباد

فیض حمید کورٹ مارشل فیصلہ — 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 11, 2025
Next Post
اسلام آباد میں ایف بی آر کی جانب سے نئی جائیداد قیمتوں کے اعلان کی نمائندہ تصویر

اسلام آباد جائیداد کی نئی قیمتیں: ایف بی آر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا نئی مارکیٹ ویلیو 2025

E-paper

آج کی مقبول خبریں

  • چین میں دریائے یانگسی کی آبی حیات کی بحالی، 10 سالہ ماہی گیری پابندی کے نتائج

    دریائے یانگسی 10 سالہ ماہی گیری پابندی — چین کے شاندار نتائج سامنے آگئے

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
  • لندن ہائی کورٹ کے حکم پر سوشل میڈیا پر بریگیڈیئر راشد نصیر سے یوٹیوبرعادل راجہ کی باقاعدہ معافی

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
  • افغانستان میں موسیقی پر پابندی: طالبان نے درجنوں آلات ضبط کر کے نذر آتش کر دیے

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
  • فیض حمید سزا ادارے کا اندرونی معاملہ ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
  • کبریٰ خان کی ڈانس ویڈیو نے مداحوں کو دیوانہ بنا دیا

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
logo_new_2_white

پاکستان اور دنیا بھر سے خبریں فراہم کرنے والا معروف بین الاقوامی اردو اخبار قائم کیا گیا، معتبر صحافت کے لیے قابل اعتماد۔

اہم لنکس

  • اسلام آباد
  • صحت
  • موسم / ما حولیات

رابطہ کریں

Lower Ground Floor, Plaza No. 80, Street No. 34 & 35, I&T Centre, Sector G-10/1, Islamabad.

  • info@old.raeesulakhbar.com
  • +92 51 613 2231
  • 24/7 سروس

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • سپورٹس
  • موسم / ما حولیات
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • دلچسپ
    • ٹیکنالوجی
    • کرائم
    • صحت
  • ای نيوز پیپر

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar