• Contact Us
  • About Us
ہفتہ, 11 اپریل 2026
فرمان الہی
نماز کے اوقات
بانی / ایڈیٹرانچیف : شاہنواز خان
پبلشر: شہباز خان
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • سپورٹس
  • موسم / ما حولیات
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • دلچسپ
    • ٹیکنالوجی
    • کرائم
    • صحت
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • سپورٹس
  • موسم / ما حولیات
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • دلچسپ
    • ٹیکنالوجی
    • کرائم
    • صحت
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
No Result
View All Result

‫Helicobacter pylori بیکٹیریا سے ڈیڑھ کروڑ کینسر کیسز کا انکشاف‬‫‬

رئیس الاخبار نیوز by رئیس الاخبار نیوز
جولائی 13, 2025
in صحت
نوجوان مریض اسپتال میں کینسر کے علاج کے دوران — معدے اور آنتوں کے کینسر میں اضافہ

نوجوانوں میں ہاضمے سے متعلق کینسر کے بڑھتے کیسز طبی ماہرین کے لیے نئی تشویش بن چکے ہیں۔

590
SHARES
3.3k
VIEWS
Share on WhatsAppShare on FacebookShare on Twitter

کینسر کی تمام اقسام سے متاثر ہونے کا خطرہ عمر کے ساتھ بڑھتا ہے۔

امریکا کے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق 60 سال یا اس سے زائد عمر کے ہر 100 میں سے ایک فرد کو کینسر کا سامنا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ماہرین کی تنبیہ سرد موسم میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے احتیاط ضروری

ملک گیر پولیو مہم 2025: 15 تا 21 دسمبر تک 4.5 کروڑ بچوں کی ویکسینیشن، مکمل تفصیلات

نیند اور جسمانی وزن میں کمی کا حیرت انگیز تعلق

مگر موجودہ عہد میں جوان افراد میں نظام ہاضمہ بشمول آنتوں، معدے اور دیگر اعضا کے کینسر کے کیسز کی شرح میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

درحقیقت آنتوں کا کینسر دنیا میں سرطان کی تیسری سب سے عام قسم ہے۔

50 سال سے کم عمر افراد میں معدے، آنتوں یا نظام ہاضمہ سے جڑے کینسر کیسز کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور ماہرین ابھی تک کسی ٹھوس وجہ کا تعین نہیں کرسکے ہیں۔

لوگ ہارٹ اٹیک کی علامات کو اکثر سمجھنے سے قاصر رہتے ہیں، تحقیق

مگر اب ایک نئی تحقیق میں اس حوالے سے بتایا گیا ہے۔

اس تحقیق میں 2010 سے 2019 کے دوران آنتوں یا نظام ہاضمہ سے متعلق کینسر کے حوالے سے ہونے والی تحقیقی رپورٹس کا تجزیہ کیا گیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ اس عرصے کے دوران امریکا میں نظام ہاضمہ سے متعلق کینسر کیسز کی شرح میں لگ بھگ 15 فیصد اضافہ ہوا جبکہ دنیا بھر میں بھی ان کیسز کی شرح بڑھی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ ابھی تک درست وجہ تو معلوم نہیں مگر ماحولیاتی عناصر، غذا اور طرز زندگی ممکنہ طور پر کینسر کی ان اقسام کے پھیلاؤ کا باعث بن رہے ہیں۔

فالج، کینسر اور ہارٹ اٹیک جیسے جان لیوا امراض سے بچنا چاہتے ہیں؟ تو یہ عادت آج ہی اپنالیں

برٹش جرنل آف سرجری میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ پراسیس غذاؤں، سرخ گوشت، ورزش سے دوری، تناؤ، جگر پر چربی چڑھنے کے عارضے کی شرح میں اضافے، تمباکو نوشی، الکحل کا استعمال اور پلاسٹک کے ننھے ذرات کے باعث ممکنہ طور پر کینسر کی ان اقسام کا پھیلاؤ تیزی سے ہو رہا ہے۔

محققین نے بتایا کہ اگرچہ جوان افراد میں نظام ہاضمہ سے متعلق کینسر کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا ہے مگر اب بھی یہ تعداد 50 سال سے زائد عمر کے افراد سے کم ہے۔

مگر ان کا کہنا تھا کہ اگر اس حوالے سے اقدامات نہ کیے گئے تو پھر جوان افراد میں یہ شرح بہت زیادہ بڑھ سکتی ہے۔

اس حوالے سے حال ہی میں جرنل نیچر میڈیسن میں بھی ایک تحقیق شائع ہوئی تھی۔

سوچ کو مثبت رکھنے سے دمہ کی علامات میں بہتری آسکتی ہے، تحقیق

انٹرنیشنل ریسرچ آن کینسر کے ماہرین کی اس تحقیق میں بھی بتایا گیا کہ نظام ہاضمہ سے متعلق کینسر کی اقسام کے کیسز کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

اس تحقیق کے مطابق معدے کے کینسر اور ایک عام بیکٹیریم کے درمیان تعلق موجود ہے۔

تحقیق کے مطابق 185 ممالک کے ڈیٹا کا تجزیہ کرنے سے عندیہ ملتا ہے کہ نظام ہاضمہ سے جڑے کینسر کے ڈیڑھ کروڑ سے زائد کیسز ایک عام بیکٹیریم Helicobacter pylori کا نتیجہ تھے۔

Previous Post

ماحول سے محبت کا انوکھا انداز: مون سون میں شہری نے ایک لاکھ پودے بانٹ دیے

Next Post

سیاسی تحریک کا آغاز، 90 روز میں آر یا پار، بات فیصلہ سازوں سے ہوگی: علی امین گنڈاپور

رئیس الاخبار نیوز

رئیس الاخبار نیوز

متعلقہ خبریں

سرد موسم میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ — ٹھنڈی ہوا اور دل کی صحت
صحت

ماہرین کی تنبیہ سرد موسم میں ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے احتیاط ضروری

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 11, 2025
ملک گیر پولیو مہم میں اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں
صحت

ملک گیر پولیو مہم 2025: 15 تا 21 دسمبر تک 4.5 کروڑ بچوں کی ویکسینیشن، مکمل تفصیلات

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 8, 2025
نیند اور جسمانی وزن میں کمی کے تعلق پر مبنی تحقیق کی تصویر
صحت

نیند اور جسمانی وزن میں کمی کا حیرت انگیز تعلق

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 2, 2025
الٹرا پروسیسڈ خوراک سے شوگر کے خطرے
صحت

الٹرا پروسیسڈ خوراک سے شوگر کا خطرہ: نوجوانوں میں پری ذیابیطس کے بڑھتے ہوئے امکانات

by رئیس الاخبار نیوز
نومبر 30, 2025
پھیپھڑوں کے کینسر کی وجہ بتانے والی نئی طبی تحقیق
صحت

غذائی عادات بھی پھیپھڑوں کے کینسر کی وجہ نئی تحقیق نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

by رئیس الاخبار نیوز
نومبر 26, 2025
ایلو ویرا کے فوائد کے لیے استعمال ہونے والا تازہ ایلو ویرا جیل
صحت

جلد کے مسائل کا حل ایلو ویرا کے فوائد کے حیرت انگیز اثرات سامنے آگئے

by رئیس الاخبار نیوز
نومبر 25, 2025
لاہور میں ڈینگی اموات کے بعد پریشان شہریوں کی نمائندہ تصویر
صحت

لاہور میں ڈینگی اموات کی تصدیق تین مریض زندگی کی بازی ہار گئے

by رئیس الاخبار نیوز
نومبر 24, 2025
Next Post
علی امین گنڈاپور کی پریس کانفرنس، 90 روزہ سیاسی تحریک کا اعلان

سیاسی تحریک کا آغاز، 90 روز میں آر یا پار، بات فیصلہ سازوں سے ہوگی: علی امین گنڈاپور

Comments 1

  1. پنگ بیک: جاپانی واکنگ: صحت مند زندگی کا آسان اور مؤثر راز
E-paper

آج کی مقبول خبریں

  • چین میں دریائے یانگسی کی آبی حیات کی بحالی، 10 سالہ ماہی گیری پابندی کے نتائج

    دریائے یانگسی 10 سالہ ماہی گیری پابندی — چین کے شاندار نتائج سامنے آگئے

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
  • لندن ہائی کورٹ کے حکم پر سوشل میڈیا پر بریگیڈیئر راشد نصیر سے یوٹیوبرعادل راجہ کی باقاعدہ معافی

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
  • افغانستان میں موسیقی پر پابندی: طالبان نے درجنوں آلات ضبط کر کے نذر آتش کر دیے

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
  • فیض حمید سزا ادارے کا اندرونی معاملہ ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
  • کبریٰ خان کی ڈانس ویڈیو نے مداحوں کو دیوانہ بنا دیا

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
logo_new_2_white

پاکستان اور دنیا بھر سے خبریں فراہم کرنے والا معروف بین الاقوامی اردو اخبار قائم کیا گیا، معتبر صحافت کے لیے قابل اعتماد۔

اہم لنکس

  • اسلام آباد
  • صحت
  • موسم / ما حولیات

رابطہ کریں

Lower Ground Floor, Plaza No. 80, Street No. 34 & 35, I&T Centre, Sector G-10/1, Islamabad.

  • info@old.raeesulakhbar.com
  • +92 51 613 2231
  • 24/7 سروس

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • سپورٹس
  • موسم / ما حولیات
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • دلچسپ
    • ٹیکنالوجی
    • کرائم
    • صحت
  • ای نيوز پیپر

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar