• Contact Us
  • About Us
اتوار, 14 جون 2026
فرمان الہی
نماز کے اوقات
بانی / ایڈیٹرانچیف : شاہنواز خان
پبلشر: شہباز خان
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • سپورٹس
  • موسم / ما حولیات
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • دلچسپ
    • ٹیکنالوجی
    • کرائم
    • صحت
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • سپورٹس
  • موسم / ما حولیات
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • دلچسپ
    • ٹیکنالوجی
    • کرائم
    • صحت
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
No Result
View All Result

عالمی شہرت یافتہ ریسلر ہلک ہوگن 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

رئیس الاخبار نیوز by رئیس الاخبار نیوز
جولائی 25, 2025
in شوبز
ہلک ہوگن کا 71 برس کی عمر میں انتقال - WWE کا اظہار افسوس

معروف ریسلر ہلک ہوگن 71 سال کی عمر میں فلوریڈا میں وفات پاگئے

597
SHARES
3.3k
VIEWS
Share on WhatsAppShare on FacebookShare on Twitter

پروفیشنل ریسلنگ کی عالمی شناخت بننے والے معروف ریسلر ہلک ہوگن 71 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

عالمی شہرت یافتہ ریسلر ہلک ہوگن نے 71 برس کی عمر میں فلوریڈا میں واقع اپنے گھر پر وفات پائی، ان کے منیجر کرس وولو اور ڈبلیو ڈبلیو ای نے ہوگن کے انتقال کی تصدیق کردی۔

ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ (سابقہ ٹوئٹر) پر ان کی وفات پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کبریٰ خان کی ڈانس ویڈیو نے مداحوں کو دیوانہ بنا دیا

ہائیکورٹ نے رجب بٹ کی راہداری ضمانت میں10 روز کی توسیع کر دی

بالی وڈ کی تاریخی فلم تھری ایڈیٹس 2 بنانے کی تیاریاں، سیکوئل میں کیا ہوگا؟

بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈبلیو ڈبلیو ای کو یہ جان کر افسوس ہوا ہے کہ ہال آف فیم کے رکن ہلک ہوگن کا انتقال ہوگیا ہے، وہ پاپ کلچر کی ان چند نمایاں شخصیات میں شامل تھے جنہوں نے 1980ء کی دہائی میں ڈبلیو ڈبلیو ای کو عالمی سطح پر پہچان دلائی۔

ڈبلیو ڈبلیو ای نے ہلک ہوگن کے اہلِ خانہ، دوستوں اور مداحوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ ہلک ہوگن کا رنگ میں آکر اپنی شرٹ پھاڑنا اور فتح پر منفرد انداز میں جشن منایا کافی مشہور تھا۔ان کے ساتھی ریسلر انڈر ٹیکر نے بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ریسلنگ کی دنیا نے ایک حقیقی لیجنڈ کھو دیا۔ ہمارے کام میں ان کی خدمات بے پناہ ہیں اور اس کے لیے میں ان کی ستائش کرتا ہوں۔

امریکی صدر کے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے 2024 کی ہوگن کے ساتھ ایک سیلفی پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایک لیجنڈ کو ریسٹ ان پیس۔‘

ایوان نمائندگان کے رپبلکن سپیکر مائیک جانسن نے ایکس پر لکھا کہ ’ہم سب کے پاس ہلک ہوگن کی اچھی یادیں ہیں۔ 80 کی دہائی میں اپنے بچپن سے لے کر پچھلے سال ان کے ساتھ انتخابی مہم چلانے تک، میں نے ہمیشہ انھیں زندگی میں ایک عظیم شخصیت کے طور پر دیکھا۔‘

’ٹوٹل نان سٹاپ ایکشن ریسلنگ‘ کے صدر کارلوس سلوا کا کہنا ہے کہ ’ہوگن کا نام پروفیشنل ریسلنگ کا مترادف تھا اور اس صنعت سے بڑھ کر وہ امریکی پاپ کلچر کا حصہ بن گیا۔‘ انھوں نے 2005-07 تک اپنی اہلیہ لنڈا اور ان کے دو بچوں کے ساتھ اپنی سیریز ’ہوگن نوز بیسٹ‘ میں بھی رئیلٹی ٹی وی کی کامیابی کا لطف اٹھایا۔

ان کے بعد آنے والے برسوں میں انھیں صحت کے متعدد مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

انھوں نے گذشتہ سال یوٹیوبر اور پہلوان لوگن پال کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ’میں نے گذشتہ 10 سال میں 25 سرجریاں کروائی ہیں۔ کمر کی دس سرجریاں کی گئیں، دونوں گھٹنے اور کولہے بدل دیے گئے، کندھے سب کچھ۔‘

ہوگن نے تین شادیاں کیں اور ان کی پہلی بیوی لنڈا سے ان کے دو بچے تھے۔

Tags: Hulk HoganHulk Hogan DeathPro WrestlingUndertakerUSA NewsWrestlingWrestling LegendWWEWWE Superstarامریکی ریسلرانڈر ٹیکرریسلنگریسلنگ لیجنڈفلوریڈاہالی ووڈ ہلکہلک ہوگنہلک ہوگن انتقال
Previous Post

فیلڈ مارشل کی بیجنگ میں اعلیٰ سطحی ملاقاتیں، علاقائی امن و استحکام پر چین سے مشترکہ اتفاق

Next Post

عافیہ صدیقی کیس پر حکومت کا بڑا قدم، وزیراعظم نے مکمل مدد کی یقین دہانی کرا دی

رئیس الاخبار نیوز

رئیس الاخبار نیوز

متعلقہ خبریں

کبریٰ خان کی ڈانس ویڈیو وائرل ہونے پر مداحوں کے تبصرے
شوبز

کبریٰ خان کی ڈانس ویڈیو نے مداحوں کو دیوانہ بنا دیا

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 11, 2025
رجب بٹ کی راہداری ضمانت منظور ہونے کی عدالتی کاروائی کی تصویر
شوبز

ہائیکورٹ نے رجب بٹ کی راہداری ضمانت میں10 روز کی توسیع کر دی

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 10, 2025
تھری ایڈیٹس 2
شوبز

بالی وڈ کی تاریخی فلم تھری ایڈیٹس 2 بنانے کی تیاریاں، سیکوئل میں کیا ہوگا؟

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 9, 2025
ڈکی بھائی کیس کی تازہ ترین اپڈیٹ اور پولیس تحقیقات
تازه ترین

معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کیس میں نئے انکشافات، پولیس تحقیقات تیز، سوشل میڈیا پر شدید ردعمل

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 8, 2025
بگ باس 19 کے فاتح گورَو کھنّا ٹرافی کے ساتھ
انٹر نیشنل

بگ باس 19 کا فاتح گورَو کھنّا ٹرافی، 50 لاکھ روپے اور نئی کار کے ساتھ جیت

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 8, 2025
امیتابھ بچن کا تکلیف دہ تجربہ گانے کی شوٹنگ کے دوران
شوبز

کھائی کے پان بنارس والا کی شوٹنگ امیتابھ بچن کا تکلیف دہ تجربہ پہلی بار سامنے آگیا

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 5, 2025
ماہرہ خان کا بیان انٹرویو کے دوران جذباتی انداز میں سامنے آتے ہوئے
شوبز

ماہرہ خان کا بیان ماضی کی خود کو گلے لگانے کی خواہش

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 3, 2025
Next Post
ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، عافیہ صدیقی کی رہائی پر تبادلہ خیال

عافیہ صدیقی کیس پر حکومت کا بڑا قدم، وزیراعظم نے مکمل مدد کی یقین دہانی کرا دی

Comments 1

  1. پنگ بیک: ہلک ہوگن کی موت: طبی غلطی یا قدرتی انجام؟ نئی تحقیقات نے سب کو چونکا دیا - Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
E-paper

آج کی مقبول خبریں

  • چین میں دریائے یانگسی کی آبی حیات کی بحالی، 10 سالہ ماہی گیری پابندی کے نتائج

    دریائے یانگسی 10 سالہ ماہی گیری پابندی — چین کے شاندار نتائج سامنے آگئے

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
  • لندن ہائی کورٹ کے حکم پر سوشل میڈیا پر بریگیڈیئر راشد نصیر سے یوٹیوبرعادل راجہ کی باقاعدہ معافی

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
  • افغانستان میں موسیقی پر پابندی: طالبان نے درجنوں آلات ضبط کر کے نذر آتش کر دیے

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
  • فیض حمید سزا ادارے کا اندرونی معاملہ ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
  • کبریٰ خان کی ڈانس ویڈیو نے مداحوں کو دیوانہ بنا دیا

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
logo_new_2_white

پاکستان اور دنیا بھر سے خبریں فراہم کرنے والا معروف بین الاقوامی اردو اخبار قائم کیا گیا، معتبر صحافت کے لیے قابل اعتماد۔

اہم لنکس

  • اسلام آباد
  • صحت
  • موسم / ما حولیات

رابطہ کریں

Lower Ground Floor, Plaza No. 80, Street No. 34 & 35, I&T Centre, Sector G-10/1, Islamabad.

  • info@old.raeesulakhbar.com
  • +92 51 613 2231
  • 24/7 سروس

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • سپورٹس
  • موسم / ما حولیات
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • دلچسپ
    • ٹیکنالوجی
    • کرائم
    • صحت
  • ای نيوز پیپر

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar