• Contact Us
  • About Us
منگل, 9 جون 2026
فرمان الہی
نماز کے اوقات
بانی / ایڈیٹرانچیف : شاہنواز خان
پبلشر: شہباز خان
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • سپورٹس
  • موسم / ما حولیات
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • دلچسپ
    • ٹیکنالوجی
    • کرائم
    • صحت
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • سپورٹس
  • موسم / ما حولیات
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • دلچسپ
    • ٹیکنالوجی
    • کرائم
    • صحت
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
No Result
View All Result

تاجکستان ڈرون حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت کی پاکستان کی مذمت

رئیس الاخبار نیوز by رئیس الاخبار نیوز
نومبر 28, 2025
in بریکنگ نیوز, پاکستان, تازه ترین
چینی شہریوں کی ہلاکت کی پاکستان کی مذمت دفتر خارجہ

تاجکستان میں چینی کمپنی کے ملازمین پر ڈرون حملہ، پاکستان نے شدید ردعمل دیا

586
SHARES
3.3k
VIEWS
Share on WhatsAppShare on FacebookShare on Twitter

تاجکستان ڈرون حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت کی پاکستان کی مذمت، مسلح ڈرون کے استعمال نے افغان سرزمین سے جڑے خطرات کو مزید نمایاں کر دیا

اسلام آباد (رئیس الاخبار) :— پاکستان نے تاجکستان میں چینی کمپنی کے تین ملازمین کی ہلاکت کا سبب بننے والے ڈرون اور آتشیں اسلحے کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ دفتر خارجہ نے اس واقعے کو افغانستان سے درپیش بڑھتے ہوئے خطرات کی سنگینی اور اس کے پس پردہ عناصر کی ڈھٹائی کا واضح ثبوت قرار دیا ہے۔

تاجک حکام کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے جنوبی علاقے میں چین کی ایک کمپنی کے کارکنوں پر مسلح ڈرون اور آتشیں اسلحے سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں چینی شہریت رکھنے والے تین ملازمین موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ حکام نے واقعے کے ذمہ دار عناصر کی نشاندہی نہیں کی، تاہم اسے سرحدی سیکیورٹی کے لیے تشویش ناک قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

لندن ہائی کورٹ کے حکم پر سوشل میڈیا پر بریگیڈیئر راشد نصیر سے یوٹیوبرعادل راجہ کی باقاعدہ معافی

فیض حمید سزا ادارے کا اندرونی معاملہ ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

دو روزہ سرکاری دورے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف ترکمانستان روانہ، جہاں اعلیٰ سطحی بین الاقوامی فورم میں شرکت کریں گے

دفتر خارجہ نے جمعہ کی صبح جاری چینی شہریوں کی ہلاکت کی پاکستان کی مذمتی بیان میں چین اور تاجکستان کے شہریوں کی ہلاکت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس بزدلانہ دہشت گرد حملے کی دوٹوک الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ مسلح ڈرون کے استعمال نے افغان سرزمین سے جڑے خطرات کو مزید نمایاں کر دیا ہے، جس کا پاکستان پہلے ہی متعدد بار سامنا کر چکا ہے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ افغان سرزمین کو دہشت گردی کے لیے استعمال کیے جانے پر پاکستان مسلسل تشویش کا اظہار کرتا رہا ہے، اور اس بات پر زور دیتا آیا ہے کہ افغانستان کی سرزمین کو کسی بھی ملک کے خلاف حملوں کے لیے استعمال نہ کیا جائے۔ بیانیے کے مطابق دہشت گرد عناصر کی افغان طالبان حکومت کی سرپرستی میں موجودگی نہ صرف خطے بلکہ عالمی برادری کے لیے بھی خطرے کی علامت ہے۔

چینی شہریوں کی ہلاکت کی پاکستان کی مذمت کے ساتھ مطالبہ کیا کہ افغان سرزمین سے حملہ کرنے والے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف ٹھوس، فیصلہ کن اور قابلِ تصدیق کارروائی ہی اس بڑھتے ہوئے خطرے کا واحد حل ہے۔

یو اے ای پاکستانیوں کو ویزے جاری نہیں کر رہے
ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ سلمان چوہدری نے سینیٹ کمیٹی کو بتایا کہ یو اے ای عام پاکستانیوں کو ویزے جاری نہیں کر رہا۔

پاکستان اور افغانستان کے تعلقات حالیہ مہینوں میں سخت کشیدہ ہوئے ہیں، خصوصاً سرحد پار دہشت گردی اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی کارروائیوں کے باعث تنازع بڑھا ہے۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ کابل انتظامیہ کو ٹی ٹی پی اور دیگر عسکریت پسند گروہوں کے خلاف فوری اور موثر اقدامات کرنے چاہئیں، تاہم افغان طالبان ان الزامات کی تردید کرتے ہیں۔

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی القاعدہ اور داعش پر پابندیوں کی کمیٹی کے سربراہ نے بھی حال ہی میں اپنی رپورٹ میں خبردار کیا تھا کہ ٹی ٹی پی خطے کے لیے ایک ’’سنگین خطرہ‘‘ بنتا جا رہا ہے اور اسے افغانستان کے حکام کی جانب سے خاطر خواہ مدد مل رہی ہے۔

تاجکستان، جو وسطی ایشیا کے غریب ترین مسلم اکثریتی ممالک میں شمار ہوتا ہے، طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد سے انتہا پسندی کے بڑھتے خطرات پر مسلسل تحفظات ظاہر کر رہا ہے۔ ملک کی حکومت کا کہنا ہے کہ افغان سرحد کے قریب موجود جرائم پیشہ گروہ خطے میں صورتحال کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

چینی شہریوں کی ہلاکت کی پاکستان کی مذمت کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ چین، تاجکستان اور خطے کے دیگر شراکت داروں کے ساتھ مل کر امن، استحکام اور سلامتی کے فروغ کے لیے تعاون جاری رکھے گا۔

🔊PR No.3️⃣5️⃣5️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣5️⃣

Killing of Three Chinese Workers in Tajikistan https://t.co/rNxpPi02Sf

🔗⬇️ pic.twitter.com/vWs439pBHZ

— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) November 27, 2025
Tags: Afghanistan MilitantsChina Workers KilledCross-border TerrorDrone AttackForeign Office PakistanPakistan CondemnationRegional SecurityTajikistanTTPافغان سرزمینافغانستان حملےپاکستان کا ردعملتاجکستانٹی ٹی پیچینچینی کارکندفتر خارجہدہشت گردیڈرون حملہ
Previous Post

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں استحکام، فی تولہ ریٹ جوں کا توں

Next Post

اپنی زمین اپنا گھر ہاؤسنگ سکیم: پنجاب میں 3 مرلہ پلاٹس کی ڈیجیٹل قرعہ اندازی مکمل

رئیس الاخبار نیوز

رئیس الاخبار نیوز

متعلقہ خبریں

بریگیڈیئر راشد نصیر سے یوٹیوبرعادل راجہ کی باقاعدہ معافی
تازه ترین

لندن ہائی کورٹ کے حکم پر سوشل میڈیا پر بریگیڈیئر راشد نصیر سے یوٹیوبرعادل راجہ کی باقاعدہ معافی

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 11, 2025
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی میڈیا سے گفتگو، فیض حمید سزا پر بیان
سیاست

فیض حمید سزا ادارے کا اندرونی معاملہ ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 11, 2025
دو روزہ سرکاری دورہ پر شہباز شریف ترکمانستان روانہ
تازه ترین

دو روزہ سرکاری دورے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف ترکمانستان روانہ، جہاں اعلیٰ سطحی بین الاقوامی فورم میں شرکت کریں گے

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 11, 2025
ڈاکٹر وردہ قتل کیس پولیس تحقیقات
کرائم

ڈاکٹر وردہ قتل کیس: ملزمان کی 30 لاکھ ادائیگی سے منی لانڈرنگ کا شبہ

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 11, 2025
امریکا نے پاکستان کے ایف-16 طیاروں کے لیے 686 ملین ڈالر مالیت کی جدید اپ گریڈ کی منظوری دے دی
تازه ترین

امریکا نے پاکستان کے ایف-16 طیاروں کے لیے 686 ملین ڈالر مالیت کی جدید اپ گریڈ کی منظوری دے دی

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 11, 2025
بنگلہ دیش کا پاکستان کے ساتھ علاقائی اتحاد کا عندیہ
تازه ترین

بنگلہ دیش کا پاکستان کے ساتھ علاقائی اتحاد کا عندیہ، ایسے اتحاد میں شامل ہو سکتے جس میں بھارت کی شمولیت نہ ہو

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 11, 2025
فیض حمید کورٹ مارشل فیصلہ 14 سال قید بامشقت
اسلام آباد

فیض حمید کورٹ مارشل فیصلہ — 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 11, 2025
Next Post
اپنی زمین اپنا گھر ہاؤسنگ سکیم میں 3 مرلہ پلاٹس کی ڈیجیٹل قرعہ اندازی کی تقریب

اپنی زمین اپنا گھر ہاؤسنگ سکیم: پنجاب میں 3 مرلہ پلاٹس کی ڈیجیٹل قرعہ اندازی مکمل

E-paper

آج کی مقبول خبریں

  • چین میں دریائے یانگسی کی آبی حیات کی بحالی، 10 سالہ ماہی گیری پابندی کے نتائج

    دریائے یانگسی 10 سالہ ماہی گیری پابندی — چین کے شاندار نتائج سامنے آگئے

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
  • لندن ہائی کورٹ کے حکم پر سوشل میڈیا پر بریگیڈیئر راشد نصیر سے یوٹیوبرعادل راجہ کی باقاعدہ معافی

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
  • افغانستان میں موسیقی پر پابندی: طالبان نے درجنوں آلات ضبط کر کے نذر آتش کر دیے

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
  • فیض حمید سزا ادارے کا اندرونی معاملہ ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
  • کبریٰ خان کی ڈانس ویڈیو نے مداحوں کو دیوانہ بنا دیا

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
logo_new_2_white

پاکستان اور دنیا بھر سے خبریں فراہم کرنے والا معروف بین الاقوامی اردو اخبار قائم کیا گیا، معتبر صحافت کے لیے قابل اعتماد۔

اہم لنکس

  • اسلام آباد
  • صحت
  • موسم / ما حولیات

رابطہ کریں

Lower Ground Floor, Plaza No. 80, Street No. 34 & 35, I&T Centre, Sector G-10/1, Islamabad.

  • info@old.raeesulakhbar.com
  • +92 51 613 2231
  • 24/7 سروس

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • سپورٹس
  • موسم / ما حولیات
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • دلچسپ
    • ٹیکنالوجی
    • کرائم
    • صحت
  • ای نيوز پیپر

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar