• Contact Us
  • About Us
ہفتہ, 13 جون 2026
فرمان الہی
نماز کے اوقات
بانی / ایڈیٹرانچیف : شاہنواز خان
پبلشر: شہباز خان
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • سپورٹس
  • موسم / ما حولیات
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • دلچسپ
    • ٹیکنالوجی
    • کرائم
    • صحت
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • سپورٹس
  • موسم / ما حولیات
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • دلچسپ
    • ٹیکنالوجی
    • کرائم
    • صحت
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
No Result
View All Result

نبی کریم ﷺ کا اسوہ حسنہ رواداری اور امن کی عملی مثال ہے:وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی یومِ برداشت پرخطاب

رئیس الاخبار نیوز by رئیس الاخبار نیوز
نومبر 19, 2025
in تازه ترین, پاکستان
شہباز شریف کا عالمی یومِ برداشت پرخطاب نبی کریم ﷺ کا اسوہ حسنہ

وزیراعظم شہباز شریف عالمی یومِ برداشت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

586
SHARES
3.3k
VIEWS
Share on WhatsAppShare on FacebookShare on Twitter

نبی کریم ﷺ کا اسوہ حسنہ رواداری اور امن کی عملی مثال ہے:وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی یومِ برداشت پرخطاب، پاکستان کی بنیاد ہی رواداری، یکجہتی اور مذہبی ہم آہنگی پر رکھی گئی تھی

اسلام آباد (رئیس الاخبار) :— وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے میں برداشت، تحمل اور رواداری کی اقدار کو فروغ دینا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، نبی کریم ﷺ کی سیرتِ طیبہ ہمارے لیے کامل نمونہ ہے جس میں امن، بھائی چارے اور محبت کا پیغام ملتا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس میں عالمی یومِ برداشت و رواداری کے حوالے سے منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی بنیاد ہی رواداری، یکجہتی اور مذہبی ہم آہنگی پر رکھی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ قیامِ پاکستان کی تحریک میں ہر شعبۂ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے حصہ لیا، جن میں وکلا، ڈاکٹرز، انجینئرز، علمائے کرام، خواتین اور اقلیتیں بھی شامل تھیں۔

یہ بھی پڑھیے

لندن ہائی کورٹ کے حکم پر سوشل میڈیا پر بریگیڈیئر راشد نصیر سے یوٹیوبرعادل راجہ کی باقاعدہ معافی

فیض حمید سزا ادارے کا اندرونی معاملہ ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

دو روزہ سرکاری دورے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف ترکمانستان روانہ، جہاں اعلیٰ سطحی بین الاقوامی فورم میں شرکت کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی یومِ برداشت پرخطاب میں بانیٔ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی تاریخی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 11 اگست 1947 کو قائد اعظم نے واضح کر دیا تھا کہ پاکستان میں ہر شہری کو مذہبی آزادی حاصل ہوگی اور یہ قوم بردباری و رواداری کی بنیاد پر آگے بڑھے گی۔

انہوں نے نبی کریم ﷺ کے اسوہ حسنہ کو معاشرتی ہم آہنگی کی اصل روح قرار دیتے ہوئے کہا کہ طائف کے مقام پر نبی پاک ﷺ نے ظلم اور جبر کے باوجود جس صبر، برداشت اور اخلاق کا مظاہرہ کیا وہ پوری انسانیت کے لیے رہبر و رہنما ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صلح حدیبیہ تاریخ کی وہ عظیم مثال ہے جس نے دنیا کو امن کے ساتھ طاقت سے زیادہ مضبوط اور پائیدار حل دکھایا۔

وزیراعظم آفس میں موسمیاتی تبدیلی پراعلیٰ سطحی اجلاس منعقد
وزیراعظم شہباز شریف موسمیاتی اثرات سے بچاؤ پر حکومتی حکمت عملی کا جائزہ لیتے ہوئے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی یومِ برداشت پرخطاب میں کہا کہ آج ایک بار پھر پاکستان کو اسی رواداری، بھائی چارے اور یکجہتی کی ضرورت ہے جس کی تعلیمات اسلام اور دیگر مذاہب دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حضرت عیسیٰؑ اور دیگر انبیائے کرام کے فرامین بھی انسانیت، محبت اور امن کا درس دیتے ہیں، اور اگر ہم اجتماعی طور پر ان اقدار کو فروغ دیں تو پاکستان ایک مضبوط، مہذب اور ترقی یافتہ معاشرہ بن سکتا ہے۔

شہباز شریف کا عالمی یومِ برداشت پرخطاب میں کہا کہ پاکستان اس وقت مختلف چیلنجوں سے گزر رہا ہے، لیکن اگر قوم برداشت، تحمل، بھائی چارے اور باہمی احترام کو اپنائے تو وطن عزیز ایک بار پھر ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے۔

وزیراعظم نے آخر میں اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان ایک ایسا ملک بنے گا جہاں تمام مکاتبِ فکر اور مذاہب کے لوگ امن اور چین کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم سب مل کر یہ عہد کریں کہ ہم رواداری، صبر، اخلاق اور یکجہتی کو اپنا شعار بنائیں گے اور عملی میدان میں اس کا ثبوت دیں گے۔

"قیامِ پاکستان کی بنیاد کا فلسفہ رواداری، برداشت اور تحمل تھا۔ قائداعظم کی عظیم قیادت میں لاکھوں مسلمانوں کی قربانیوں سے پاکستان معرضِ وجود میں آیا، جس کا مقصد ایک آزاد ریاست کا قیام تھا۔ برداشت اور تحمل کے حوالے سے نبی کریم ﷺ کا اسوۂ حسنہ ہمارے لیے بہت بڑا سرمایۂ حیات ہے۔… pic.twitter.com/hnhpjJimIB

— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) November 19, 2025
Tags: HumanityInterfaith HarmonyIslampakistanPeaceProphet Muhammad SAWQuaid-e-AzamShehbaz SharifTolerance Dayاسلامی تعلیماتبین المذاہب ہم آہنگیپاکستان، شہباز شریفرواداریعالمی یوم برداشتقائد اعظمنبی کریم ﷺوزیراعظم پاکستان
Previous Post

بحیرہ عرب میں پاکستان نیوی کی بڑی کارروائی: 13 کروڑ ڈالر مالیت کی 2 ہزار کلو آئس برآمد

Next Post

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 4 دہشت گرد ہلاک

رئیس الاخبار نیوز

رئیس الاخبار نیوز

متعلقہ خبریں

بریگیڈیئر راشد نصیر سے یوٹیوبرعادل راجہ کی باقاعدہ معافی
تازه ترین

لندن ہائی کورٹ کے حکم پر سوشل میڈیا پر بریگیڈیئر راشد نصیر سے یوٹیوبرعادل راجہ کی باقاعدہ معافی

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 11, 2025
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی میڈیا سے گفتگو، فیض حمید سزا پر بیان
سیاست

فیض حمید سزا ادارے کا اندرونی معاملہ ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 11, 2025
دو روزہ سرکاری دورہ پر شہباز شریف ترکمانستان روانہ
تازه ترین

دو روزہ سرکاری دورے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف ترکمانستان روانہ، جہاں اعلیٰ سطحی بین الاقوامی فورم میں شرکت کریں گے

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 11, 2025
ڈاکٹر وردہ قتل کیس پولیس تحقیقات
کرائم

ڈاکٹر وردہ قتل کیس: ملزمان کی 30 لاکھ ادائیگی سے منی لانڈرنگ کا شبہ

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 11, 2025
امریکا نے پاکستان کے ایف-16 طیاروں کے لیے 686 ملین ڈالر مالیت کی جدید اپ گریڈ کی منظوری دے دی
تازه ترین

امریکا نے پاکستان کے ایف-16 طیاروں کے لیے 686 ملین ڈالر مالیت کی جدید اپ گریڈ کی منظوری دے دی

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 11, 2025
بنگلہ دیش کا پاکستان کے ساتھ علاقائی اتحاد کا عندیہ
تازه ترین

بنگلہ دیش کا پاکستان کے ساتھ علاقائی اتحاد کا عندیہ، ایسے اتحاد میں شامل ہو سکتے جس میں بھارت کی شمولیت نہ ہو

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 11, 2025
فیض حمید کورٹ مارشل فیصلہ 14 سال قید بامشقت
اسلام آباد

فیض حمید کورٹ مارشل فیصلہ — 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی

by رئیس الاخبار نیوز
دسمبر 11, 2025
Next Post
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں ، بھارتی حمایت یافتہ 4 دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 4 دہشت گرد ہلاک

E-paper

آج کی مقبول خبریں

  • چین میں دریائے یانگسی کی آبی حیات کی بحالی، 10 سالہ ماہی گیری پابندی کے نتائج

    دریائے یانگسی 10 سالہ ماہی گیری پابندی — چین کے شاندار نتائج سامنے آگئے

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
  • لندن ہائی کورٹ کے حکم پر سوشل میڈیا پر بریگیڈیئر راشد نصیر سے یوٹیوبرعادل راجہ کی باقاعدہ معافی

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
  • افغانستان میں موسیقی پر پابندی: طالبان نے درجنوں آلات ضبط کر کے نذر آتش کر دیے

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
  • فیض حمید سزا ادارے کا اندرونی معاملہ ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
  • کبریٰ خان کی ڈانس ویڈیو نے مداحوں کو دیوانہ بنا دیا

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
logo_new_2_white

پاکستان اور دنیا بھر سے خبریں فراہم کرنے والا معروف بین الاقوامی اردو اخبار قائم کیا گیا، معتبر صحافت کے لیے قابل اعتماد۔

اہم لنکس

  • اسلام آباد
  • صحت
  • موسم / ما حولیات

رابطہ کریں

Lower Ground Floor, Plaza No. 80, Street No. 34 & 35, I&T Centre, Sector G-10/1, Islamabad.

  • info@old.raeesulakhbar.com
  • +92 51 613 2231
  • 24/7 سروس

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • سپورٹس
  • موسم / ما حولیات
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • دلچسپ
    • ٹیکنالوجی
    • کرائم
    • صحت
  • ای نيوز پیپر

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar